قومی خبریں

وکاس دوبے انکاؤنٹر: پرینکا گاندھی اور رندیپ سرجے والا نے بھی اٹھائے سوال

پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’مجرم کا خاتمہ ہوگیا، جرائم اور اس کو تحفظ دینے والے لوگوں کا کیا‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کے روز مڈبھیڑ میں گینگسٹر وکاس دوبے کی موت کے بعد ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ مجرم کا تو خاتمہ ہوگیا لیکن اس کے جرائم کو تحفظ دینے والوں کا کیا ہو رہا ہے جو اس کے جرائم کی حفاظت کرتے ہیں؟ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’مجرم کا خاتمہ ہوگیا، جرائم اور اس کو تحفظ دینے والے لوگوں کا کیا‘‘۔

Published: undefined

دوسری طرف کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی وکاس دوبے انکاؤنٹر پر سوال اٹھائے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’وکاس دوبے انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ کئی لوگوں نے پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا تھا لیکن بہت سارے سوالات چھوٹ گئے ہیں‘‘۔

Published: undefined

رندیپ سرجے والا نے اس سلسلے میں حکومت سے پوچھا ’’اگر اسے بھاگنا ہی تھا تو اجین میں سرینڈرکیوں کیا۔ اس مجرم کے پاس کیا راز تھے جو اقتدار اور انتظامیہ سے گٹھ جوڑ کر کے بے نقاب کرتے۔ گزشتہ 10 دن کی کال ڈٹیلز کیوں جاری نہیں کی گئیں‘‘۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جمعہ کے روز آٹھ پولس اہلکاروں کے قاتل پانچ لاکھ روپے کا انعامی وکاس دوبے کو اجین سے کانپور لارہی ایس ٹی ایف کی گاڑی الٹ گئی اوراس نے پولس کا ہتھیار لے کر فرار ہونے کی کوشش کی جس کے بعد وہ ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined