سچ سامنے لانے کے لیے کانپور واقعہ کی تحقیقات سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہو: مایاوتی

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ "یہ اعلیٰ سطحی تحقیقات اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ کانپور انکاؤنٹر میں شہید ہوئے 8پولس اہلکاروں کے خاندان کو صحیح معنوں میں انصاف مل سکے۔"

بی ایس پی صدر مایاوتی
بی ایس پی صدر مایاوتی
user

یو این آئی

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے اترپردیش کے کانپور واقعہ کی تحقیقات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح شہید پولیس اہلکاروں کو انصاف مل سکے گا۔ مایاوتی نے جمعہ کے روز سلسلے وار ٹوئٹ میں کہا کہ پولیس اور جرائم اور سیاسی ربط و ضبط کی بھی تفتیش ہونی چاہیے۔

بی ایس پی کے رہنما نے کہا کہ کانپور پولیس کو ہلاک کیے جانے کا واقعہ اور ساتھ ہی اس کے اہم ملزم خونخوار وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش سے کانپور لاتے وقت آج پولیس کی گاڑی کے پلٹنے اور اس کے بھاگنے پر پولیس کی جانب سے اسے مار گرائے جانے وغیرہ کے پورے معاملات کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔


مایاوتی نے کہا کہ یہ اعلیٰ سطحی تحقیقات اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ کانپور جھڑپ میں شہید ہوئے آٹھ پولیس اہلکاروں کے خاندان کو صحیح معنوں میں انصاف مل سکے۔ ساتھ ہی پولیس اور مجرم سیاسی عناصر کے ملی بھگت کی بھی درست شناخت کرکے انھیں بھی سخت سزا دلائی جا سکے۔ ایسے اقدامات سے ہی یوپی جرائم سے پاک ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */