قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ممتا بنرجی سے معافی مانگنی چاہیے: ترنمول کانگریس

ترنمول کانگریس نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان بوجھ کر ممتا بنرجی کی توہین کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔اس لئے اس واقعے پر وزیر اعظم مودی کو معافی مانگنی چاہیے

ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس 

کلکتہ: نتیاجی کی جینتی کے موقع پر وکٹوریہ میموریل پر منعقد تقریب میں وزیرا عظم مودی کی موجودگی میں جے شری رام کے نعرے لگائے جانے پر ترنمول کانگریس نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان بوجھ کر ممتا بنرجی کی توہین کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔اس لئے اس واقعے پر وزیر اعظم مودی کو معافی مانگنی چاہیے۔

Published: undefined

ترنمول کانگریس نے وکٹوریہ میموریل کی تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ڈائس پر بلائے جانے کے دوران ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس واقعے پر معافی مانگنی چاہئے تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے نیتا جی کی سالگرہ کے موقع پر سیاست کی، یہ بنگال کی تہذیب و کلچر پر حملہ ہے۔

Published: undefined

کنال گھوش نے کہا کہ بی جے پی والوں کو اسی لئے باہری کہا جاتا ہے کیوں کہ وہ بنگال کی ثقافت کو نہیں جانتے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے نیتا جی کی سالگرہ پر جے شری رام کے نعرے لگائے وہ نہیں جانتے کہ آج کا دن اس ’جے ہند‘ کے نعرے کا ہے، جسے نتیاجی نے لگایا تھا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل کی تقریر ختم ہونے کے بعد جب مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو تقریر کےلئے بلایا گیا تو جے شری رام کے نعرے لگنے لگے۔ اس نعرے کو سننے کے بعد منتظمین نے نعرے لگانے والوں کو خاموش کرنے کی کوشش کی مگر ممتا بنرجی نے ہندی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی سیاسی جماعت کا جلسہ نہیں ہے، بلکہ نیتاجی کی یاد میں حکومت ہند نے پروگرام منعقد کیا ہے، سرکاری پروگرام کا وقار ہوتا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ’کسی کو بلاکر ذلیل کرنا اچھی بات نہیں ہوتی۔‘ اس کے بعد ممتا بنرجی واپس بیٹھ گئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined