قومی خبریں

ایمس میں آتشزدگی کی ابتدائی تفتیش کا آغاز

اسپتال کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا، ’’مائیکروبائیلوجی کی تجربہ گاہ سے آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس نے کچھ اور تجربہ گاہوں اور دفتر کے احاطہ کو متاثر کیا ہے۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس 

نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈکل سائنسز (ایمس) کے احاطہ میں آگ لگنے کے ہولناک واقعہ کے بعد مرکز کی طرف سے چلائے جانے والے اس اسپتال نے اتوار کے روز حادثہ کی ایک اندرونی تفتیش کا آغاز کر دیا، تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جا سکے کہ اس حادثہ کی وجہ کیا تھی اور آگ بجھانے کے اقدامات کو مزید مضبوط کس طرح کیا جا سکتا ہے۔ وہیں، مرکزی وزیر برائے صحت ہرش وردھن نے اسپتال کے ڈائریکٹر اور سنیئر فیکلٹی ارکان کے ساتھ ایمس میں صورت حال کا جائزہ لیا۔

Published: undefined

اسپتال کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا، ’’مائیکروبائیلوجی کی تجربہ گاہ سے آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس نے کچھ اور تجربہ گاہوں اور دفتر کے احاطہ کو متاثر کیا ہے۔ اسپتال کے احاطہ کو آگ سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا ہے۔‘‘

Published: undefined

بیان میں مزید کہا گیا ہے، ’’احتیاط کے طور پر ایمس انتظامیہ نے اے بی ونگ سے مریضوں کو اسپتال کے دوسرے حصوں میں منتقل کر دیا تھا۔ ان مریضوں کو واپس ان کے وارڈوں میں بھیج دیا گیا ہے۔‘‘ بیان کے مطابق ’’ایمرجنسی وارڈ اور ایمرجنسی لیباریٹریز کے ساتھ اسپتال پوری طرح سے چالو ہے۔‘‘

Published: undefined

ایسا کہا گیا ہے کہ ایمس انتظامیہ نے آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے اور سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اندرونی جانچ کا آغاز کر دیا ہے۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا، ’’ایمس میں آگ سے حفاظت کا مستقل انتظام موجود ہے۔ فائر فائٹنگ سیفٹی سسٹم کی ریگولر جانچ کے ساتھ یہاں چوبیس گھنٹے فائر بریگیڈ کے اہلکار موجود رہتے ہیں اور گلیاروں کی بھی مستقل جانچ کی جاتی ہے۔ ملازمین کو مستقل طور پر فائر فائٹنگ سسٹم کے حوالے سے بیدار بھی کیا جاتا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز