تصویر سوشل میڈیا
ہندوستان 26واں کارگل وجے دوس جوش و عقیدت کے ساتھ منا رہا ہے اور اس موقع پر ملک کی اعلیٰ ترین قیادت نے کارگل جنگ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور بری فوج کے سربراہ جنرل اپیندر دویدی نے ملک کی سرحدوں کے دفاع میں جان قربان کرنے والے بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کیا۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے پیغام میں کہا, ’’کارگل وجے دوس پر ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! یہ موقع ہمیں ملک کے ان بہادر بیٹوں کے بے مثال حوصلے اور بہادری کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قوم کے وقار کی حفاظت کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ مادرِ وطن کے لیے سب کچھ قربان کرنے کا اُن کا جذبہ ہر نسل کو ترغیب دیتا رہے گا۔ جئے ہند!‘‘
Published: undefined
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے پیغام میں کہا، ’’کارگل وجے دوس کے موقع پر میں مادرِ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔ یہ دن ہمارے جوانوں کی غیر معمولی جرأت، بہادری اور پختہ عزم کا مظہر ہے۔ ملک کے تئیں ان کی قربانی اور وفاداری ہمیشہ ہندوستانیوں کو متاثر کرتی رہے گی۔‘‘
Published: undefined
فوج کے سربراہ جنرل اپیندر دویدی نے بھی اس دن کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا، ’’کارگل وجے دوس ہندوستانی فوج کے بے مثال حوصلے، شجاعت اور ناقابل شکست عزم کی علامت ہے۔ ہم ان بہادروں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی شجاعت نے اس تاریخی فتح کو ممکن بنایا۔ ہندوستانی فوج ملک کی خودمختاری اور وقار کی حفاظت کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے۔‘‘
Published: undefined
اسی سلسلے میں ہندوستانی فضائیہ نے بھی کارگل کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دراس (لداخ) میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں فوج کے اعلیٰ افسران اور مرکزی وزرا نے شرکت کی۔
مرکزی کھیل وزیر منسُکھ مانڈویہ، دفاع کے وزیر مملکت سنجے سیٹھ اور آرمی چیف جنرل دویدی نے 26 جولائی کو دراس میں منعقدہ کارگل وجے دوس کی تقریب میں شرکت کی۔
Published: undefined
اس موقع پر فوج کی جانب سے تین اہم منصوبے بھی شروع کیے جا رہے ہیں، جبکہ قبل از تقریب ثقافتی پروگراموں اور دیگر تقاریب کا انعقاد بھی عمل میں آیا۔
کارگل وجے دوس نہ صرف ایک تاریخی فوجی فتح کی علامت ہے بلکہ یہ دن ملک کے اتحاد، عزم، قربانی اور مادرِ وطن سے بے پناہ محبت کی عظیم مثال ہے۔ اعلیٰ قیادت کے بیانات نے اس دن کی قومی اہمیت کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined