قومی خبریں

پراپرٹی خرید و فروخت کے 117 سال پرانے قانون کو ختم کرنے کی تیاری، مرکز نے مسودہ پیش کیا

وزارت دیہی ترقیات کے تحت محکمہ زمینی وسائل نے مسودہ کو عوام کی رائے کے لیے جاری کیا ہے۔ موجودہ رجسٹریشن ایکٹ ملک بھر میں نافذ ہے لیکن ریاستی حکومتوں کو اس میں ترمیم کرنے کا حق حاصل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر ’انسٹا گرام‘</p></div>

علامتی تصویر ’انسٹا گرام‘

 

مرکزی حکومت نے پراپرٹی کے آن لائن رجسٹریشن کو لازمی بنانے اور دستاویزوں کے ڈیجیٹل تحفظ کو یقینی کرنے کے مقصد سے ایک اہم بل کا مسودہ تیار کیا ہے۔ یہ مجوزہ قانون 117 سال پرانے رجسٹریشن ایکٹ کی جگہ لے گا۔ وزارت دیہی ترقیات کے تحت محکمہ زمینی وسائل نے اس مسودے کو عوام کی رائے کے لیے جاری کیا ہے۔

Published: undefined

موجودہ رجسٹریشن ایکٹ ملک بھر میں نافذ ہے لیکن ریاستی حکومتوں کو اس میں ترمیم کرنے کا حق حاصل ہے۔ اس کے لیے حالانکہ مرکزی حکومت سے مشورہ ضروری ہے۔ کئی ریاستوں نے پہلے ہی قانون میں ترمیم کرکے آن لائن رجسٹریشن کی اجازت دے دی ہے۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے مرکز نے ایک وسیع قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے جو پورے ملک میں یکساں طور پر نافذ ہو سکے۔ مسودہ بل کے تحت اب ایگریمنٹ ٹو سیل، پاور آف اٹارنی، سیل سرٹیفکیٹ اور اکویٹیبل مورگیج جیسے دستاویزوں کا رجسٹریشن لازمی کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

حکومت نے بنیاد پر مبنی تصدیقی نظام (ویریفکیشن سسٹم) کی بھی تجویز کی ہے جس میں شہریوں کی رضامندی ضروری ہے۔ جو لوگ آدھار نمبر اشتراک نہیں کرنا چاہتے ان کے لیے ایک متبادل تصدیق کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ قدم دھوکہ دہی اور فرضی واڑہ کم کرنے کی سمت میں ایک اہم کوشش ہے۔ ساتھ ہی حکومت الیکٹرونک رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور ریکارڈ کے ڈیجیٹل رکھ رکھاؤ کی بھی اجازت دینے جا رہی ہے۔ اب دستاویزوں کی ای-پیشکش اور رجسٹریشن عمل آن لائن توسط سے ممکن ہوگی۔

Published: undefined

محکمہ زمینی وسائل نے اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں ٹکنالوجی کے بڑھتے استعمال، رجسٹرڈ دستاویز پر بڑھتے انحصار اور بدلتے سماجی-اقتصادی عمل نے ایک ماڈرن فیوچر اورینٹیڈ رجسٹریشن سسٹم کی ضرورت کو ہائی لائٹ کیا ہے۔ محکمہ نے اس ڈرافٹ پر عام لوگوں سے اپنی رائے پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • راہل گاندھی کا نیوز لیٹر: سماجی انصاف اور آئین کی حفاظت کے لیے لڑائی جاری، کامیاب معیشت کا ویزن لائق تحسین

  • ,
  • مصنوعی ذہانت بنی آفت! گروک سے بنائی جا رہیں خواتین کی فحش تصویریں، خاتون رکن پارلیمنٹ کا اظہارِ تشویش