قومی خبریں

اسمبلی انتخابات میں ہارنے والے کیشو پرساد موریہ کو قانون ساز کونسل بھیجنے کی تیاری، بی جے پی نے بنایا امیدوار

اتر پردیش میں آئندہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لئے بی جے پی نے 9 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں اسمبلی انتخابات کے دوران ہار کا سامنا کرنے والے کیشو پرساد موریہ کا نام بھی شامل ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: اتر پردیش میں آئندہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لئے بی جے پی نے 9 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں اسمبلی انتخابات کے دوران ہار کا سامنا کرنے والے کیشو پرساد موریہ کا نام بھی شامل ہے۔ کیشو پرساد کی مدت کار جولائی میں ختم ہو رہی ہے۔ اس فہرست میں 7 وزرا کے نام شامل ہیں۔

Published: 08 Jun 2022, 2:43 PM IST

یوپی کے کوشامبی ضلع کی سیراتھو اسمبلی سیٹ سے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ انتخاب ہار گئے تھے۔ سماجوادی پارٹی کی حمایت یافتہ ڈاکٹر پلوی پٹیل نے انہیں 7 ہزار 337 ووٹوں سے ہرایا تھا۔ بی جے پی نے دانش آزاد انصاری، بھوپندر سنگھ، نریندر کشیپ، جسونت سینی، دیا شنکر دیالو مشرا، جے پی ایس راٹھور، بنواری لال دوہرے اور مکیش ورما کو ٹکٹ دیا ہے۔

Published: 08 Jun 2022, 2:43 PM IST

قانون ساز کونسل کی 13 نشستیں 6 جولائی کو خالی ہو رہی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 6 سیٹیں ایس پی کی، 3 بی جے پی کی، 3 بی ایس پی کی اور ایک سیٹ کانگریس کی ہے۔ کاغذات نامزدگی 9 جون تک داخل کئے جا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 10 جون کو ہوگی اور نامزدگی 13 جون تک واپس لی جا سکے گی۔ ووٹنگ 20 جون کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

Published: 08 Jun 2022, 2:43 PM IST

خیال رہے کہ رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ سمیت اتر پردیش، مہاراشٹر اور بہار کی قانون ساز کونسلوں کے دو سالہ انتخابات کے لیے 16 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے بدھ کو فہرست جاری کی جس میں اتر پردیش سے 9، مہاراشٹر سے 5 اور بہار سے 2 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

Published: 08 Jun 2022, 2:43 PM IST

فہرست کے مطابق مہاراشٹر سے پروین یشونت داریکر،پروفیسر شری کانت بھارتیہ، پرساد منیش لاڈ اور محترمہ اوما گریش کھاپرے اور بہار سے ہری ساہنی اور انیل شرما کو امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

(ان پٹ: یو این آئی)

Published: 08 Jun 2022, 2:43 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Jun 2022, 2:43 PM IST