ووٹرس، تصویر @ECISVEEP
بہار میں جاری ووٹرس کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے تحت ووٹر لسٹ سے تقریباً 52 لاکھ ووٹرس کا نام کٹنا یقینی مانا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جو تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، اس سے تو کچھ ایسا ہی معلوم پڑ رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 52.30 لاکھ ووٹرس کی لسٹ جاری کی ہے، جو مبینہ طور پر انتقال کر چکے ہیں یا کسی دوسری جگہ منتقل ہو گئے ہیں، یا پھر کئی جگہ ان کے نام ووٹر لسٹ میں شامل ہیں۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق تقریباً 18.67 لاکھ ووٹرس ایسے ہیں جن کا انتقال ہو چکا ہے۔ اسی طرح 26.1 لاکھ ووٹرس مستقل طور پر دسری جگہ منتقل ہو چکے ہیں، جبکہ 7.51 لاکھ ووٹرس ایسے ہیں جو ایک سے زیادہ جگہ رجسٹرڈ ہیں۔ علاوہ ازیں 11.5 ہزار ووٹرس کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ یعنی وہ اپنے پتہ پر موجود نہیں ہے۔ ایسے ووٹرس مجموعی طور پر 6.62 فیصد بتائے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق 24 جون 2025 تک کُل ووٹر 78969844 میں 90 فیصد سے زیادہ ووٹرس کا فارم جمع ہو چکا ہے۔ ان کی تعداد 71604102 بتائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں 90.37 فیصد، یعنی 71365460 ریویزن فارم آن لائن جمع ہو چکے ہیں۔ صرف 2.70 فیصد لوگوں کے ہی فارم جمع نہیں ہوئے ہیں۔ یعنی مجموعی طور پر 97.30 فیصد ووٹرس ایس آئی آر کا حصہ بن چکے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بہار میں جاری ایس آئی آر کے دوران یہ یقینی بنانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں کہ سبھی اہل ووٹرس کو یکم اگست 2025 کو شائع ہونے والی ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل کیا جائے۔ بہار کی سبھی 12 اہم سیاسی پارٹیوں کے ضلع صدور کے ذریعہ مقرر تقریباً ایک لاکھ بی ایل او، 4 لاکھ سماجی خدمت گار اور 1.5 لاکھ بی ایل اے سمیت پوری انتخابی مشینری ان ووٹرس کی تلاش میں ایک ساتھ کام کر رہی ہے، جنھوں نے ابھی تک اپنے فارم جمع نہیں کیے ہیں، یا اپنے پتہ پر موجود نہیں ملے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined