قومی خبریں

پارلیمانی اور ریاستی اسمبلی کے ایوانوں کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانے کی تیاری

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کا کہنا ہے کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر کا کام اکتوبر 2022 تک مکمل ہوجائے گا، پارلیمنٹ کی کارروائی نومبر 2022 میں نئی ​​عمارت میں ہی ہوگی۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، تصویر یو این آئی
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، تصویر یو این آئی ASHISH KAR

نئی دہلی: پارلیمنٹ اور تمام ریاستوں کی قانون ساز ایوانوں کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانے کی تیاری چل رہی ہے، جس سے ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ایوانوں کی کارروائیوں اور ہر طرح کے مواد کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کیاجاسکے گا اور ملک کے عوام انٹرنیٹ اور موبائل ایپ پر کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پریس کانفرنس کے دوران یہ جانکاریاں دیں۔ انھوں نے کہا کہ لوک سبھا کی کارروائی کا براہ راست ٹیلی کاسٹ اور مواد ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گے اور انہیں کسی بھی جگہ سے کسی بھی وقت کسی موبائل ایپ کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ملک کے مختلف ریاستی مقننہ جات کی کارروائی اور مواد کو بھی منسلک کیا جائے گا۔

Published: undefined

ایک سوال کے جواب میں لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ دہرادون میں منعقدہ پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس میں، آسام کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ہتیش گوسوامی کی سربراہی میں ای-ودھان کمیٹی قائم کرکے اس سلسلے میں ایک رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا تھا۔ گوسوامی نے یہ رپورٹ دے دی ہے۔ اس رپورٹ پر منظوری کا فیصلہ 15 اگست کے بعد پریزائیڈنگ افسران کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ اس کے بعد بہت جلد اس پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔ دریں اثناء اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اوم برلانے کہا کہ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اب تک 11 ویں سے 17 ویں لوک سبھا کی کارروائیاں دستیاب کرادی گئی ہيں۔ اس میں 1854 سے لے کر گیارہویں لوک سبھا تک کی کارروائی اور سوالات وجوابات، رپورٹ وغیرہ جیسے تمام مواد کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اسی طرح تمام اسمبلیوں کی پرانی کارروائی بھی شامل کی جائے گی۔ یہ پلیٹ فارم ممبران پارلیمنٹ، متعلقہ عہدیداروں اور میڈیا کے لئے کارآمد ہوگا جہاں نام، تاریخ کے ذریعہ تلاش کرنے پر کام کاج کے تمام مواد مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایوان میں زیادہ سے زیادہ ای نوٹس اور سوالات داخل کرنے کو فروغ دے رہے ہیں۔ پانچویں سیشن میں تقریبا 92 فیصد لوگوں نے آن لائن ای-نوٹس اور سوالات دیئےہیں۔ اس بار ان کی تعداد 100 متوقع ہے۔

Published: undefined

لوک سبھا کے اسپیکر نے اگلے پیر سے شروع ہونے والے مانسون اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے خود پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے کا دورہ کیا۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس بار بھی پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں کووڈ-19 پروٹوکول کے ساتھ ایوان کی کارروائی چلائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوک سبھا کے اب تک 311 ممبروں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں مل چکی ہیں جبکہ 23 ​​ممبران پارلیمنٹ ایسے ہیں جن کو کسی وجہ سے اب تک ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں ملی ہے۔

Published: undefined

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19)کی عالمی وباء کے پیش نظر لوک سبھا سکریٹریٹ نے آر ٹی پی سی آر کے ذریعہ کووڈ-19 کی جانچ کے انتظامات پہلے ہی کر رکھے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جن لوگوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں مل چکی ہیں ان کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن ممبران پارلیمنٹ نے عوام کی مدد کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں یاکووڈ -19 کے دور میں انوکھی کامیابی حاصل کی ہے، ان کے تجربات کو ایک کتابچے کی شکل میں شائع کیا جائے گا اور انہیں ایوان پارلیمنٹ میں اپنے تجربات شیئر کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

Published: undefined

جب اوم برلا سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر میں پیشرفت کے بارے میں پوچھا گیا، تو انھوں نے کہا کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر اپنے شیڈول سے صرف دس دن پیچھے چل رہی ہے اور توقع ہے کہ اس کی تعمیر کا کام اکتوبر 2022 تک مکمل ہوجائے گا۔ پارلیمنٹ کی کارروائی نومبر 2022 میں نئی ​​عمارت میں ہی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined