قومی خبریں

کورونا کے بڑھتے کیسز کے درمیان ریلوے کے ذریعہ آکسیجن ایکسپریس دوبارہ چلانے کی تیاریاں

ریلوے بورڈ نے تمام ژونل جنرل منیجروں کو بتایا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر جائزہ لیا گیا اور رہنما خطوط کو مزید تین ماہ کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

ریل، تصویر آئی اے این ایس
ریل، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ہندوستانی ریلوے نے ملک میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضرورت پڑنے پر آکسیجن اور دیگر بڑے آلات کی فراہمی کے لیے کمر کس لی ہے۔ ریلوے بورڈ نے تمام ژونل جنرل منیجروں کو بتایا ہے کہ کرایوجینک ٹینکروں اور کنٹینرز، آکسیجن پلانٹس وغیرہ کی نقل و حمل سے متعلق ریلوے کے رہنما خطوط اور مائع میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) کی نقل و حمل کے لیے ریاستی حکومتوں کی فریٹ ایڈوانس اسکیم کے حوالہ سے ریلوے کے رہنما ہدایت 15 جنوری تک کے لیے تھے۔ لیکن موجودہ حالات کے پیش نظر اس کا جائزہ لیا گیا اور ان رہنما خطوط کو مزید تین ماہ کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی ریلوے نے اس سال 18 اپریل کو آکسیجن ایکسپریس کو ان ریاستوں تک پہنچانے کے لیے چلانا شروع کیا جہاں آکسیجن کی کمی تھی۔ تقریباً 480 آکسیجن ایکسپریس چلا کر 35000 ٹن سے زیادہ ایل ایم او کو 15 ریاستوں تک پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ ریلوے کے ذریعہ چار ہزار سے زیادہ کوچوں کو کووڈ کیئر کوچز میں تبدیل کیا گیا اور ملک کے متعدد شہروں میں اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر