قومی خبریں

پرتیک یادو کا اپرنا کو طلاق دینے کا اعلان، گھر توڑنے کا الزام لگا کر سوشل میڈیا پر لکھی دل کی بات

اپرنا یادو سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو ہیں۔ وہ اس وقت بی جے پی میں ہیں اور اتر پردیش خواتین کمیشن کی نائب چیئرپرسن ہیں۔ اپرنا یادو نے 2022 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

<div class="paragraphs"><p>پرتیک یادو انسٹاگرام سے اسکرین شاٹ</p></div>

پرتیک یادو انسٹاگرام سے اسکرین شاٹ

 
ali

سماج وادی پارٹی کے بانی اور آنجہانی لیڈرملائم سنگھ یادو کے خاندان میں ایک بار پھرتنازعہ سامنے آیا ہے۔ تازہ تنازع ملائم سنگھ کے چھوٹے بیٹے اوراکھلیش یادو کے بھائی پرتیک یادواوران کی بیوی اپرنا یادو سے متعلق ہے۔ پرتیک یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آج ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ اور بی جے پی لیڈراپرنا یادو کو جلد طلاق دینے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

پرتیک یادو نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اہلیہ پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے اپرنا یادو کو خود غرض اور بُری آتما بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرا خاندان برباد کردیا، انہوں نے میری دماغی حالت بھی خراب کردی ہے۔ اکثر سیاسی سرگرمیوں کی بجائے اپنے لکژری طرز زندگی کے لئے مشہور پرتیک نے پوسٹ میں بیوی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جلد ہی انہیں طلاق دینے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

پرتیک یادیو نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ میں اس خود غرض عورت کو جلد از جلد طلاق دینے جا رہا ہوں، اس نے میرے خاندان کے رشتے خراب کر دیے، وہ صرف مشہور اور بااثر بننا چاہتی ہے۔ پوسٹ میں پرتیک یادو نے مزید کہا کہ ابھی میری دماغی حالت بہت خراب ہے اور اسے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اسے صرف اپنی ہی فکر ہے۔ میں نے اتنی بُری عورت کبھی نہیں دیکھی اور میں بدقسمت تھا کہ میری شادی اس سے ہوئی۔

Published: undefined

بتادیں کہ اپرنا یادو سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو ہیں۔ وہ اس وقت بی جے پی میں ہیں اور اتر پردیش خواتین کمیشن کی نائب چیئرپرسن ہیں۔ اپرنا یادو نے 2022 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے 2011 میں پرتیک یادو سے شادی کی تھی۔ پرتیک یادیو بنیادی طور پر اپنی کاروباری اور شاہانہ طرزندگی کے لیے مشہور ہیں۔ وہ ملائم سنگھ یادو اور ان کی دوسری بیوی سادھنا گپتا کے بیٹے اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے سوتیلے بھائی ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا ’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق اتر پردیش خواتین کمیشن کی نائب صدر اپرنا یادو کے بھائی امن بشت نے کہا کہ پرتیک ایسی بات نہیں لکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے، ہم نے رپورٹ درج کرائی ہے۔ ویں اس معاملے میں اپرنا یادو سے وابستہ لوگوں نے ’آج تک‘ کو بتایا کہ پرتیک کی آئی ڈی ہیک ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنی پوسٹس میں تبدیلی بھی نہیں کر پارہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined