قومی خبریں

پرتاپ گڑھ: جمعیۃ کے وفد کی انہدامی کارروائی کے شکار کنبوں سے ملاقات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

جمعیۃ علماء ہند (میم)کے وفد نے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں تھانہ ماندھاتا علاقہ کے منیہوں و برئی پور گاوں کے متاثرین سے ملاقات کی

بلڈوزر سے منہدم کیا گیا گھر
بلڈوزر سے منہدم کیا گیا گھر 

پرتاپ گڑھ: حال ہی میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ماندھاتہ علاقہ کے گاؤں میں انتظامیہ نے مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے کچھ ملزمان کے گھروں کو بلڈوزر چلا کر گیا دیا تھا۔ جمعیۃ علما ہند کے ایک وفد نے انہدامی کارروائی کا شکار بنے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کی ہر ممکن مدد کی یقین دہائی کی۔ جمعیۃ علماء ہند (میم)کے وفد نے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں تھانہ ماندھاتا علاقہ کے منیہوں و برئی پور گاوں کے متاثرین سے ملاقات کی۔

Published: undefined

مولانا حکیم الدین نے کہا بی جے پی زیر اقتدار صوبوں میں مسلمانوں کے ساتھ نہ انصافی کی جارہی ہے ،حکومت کے اشارے پر پولیس معمولی معاملوں میں مسلمانوں کے مکانوں و دوکانوں کو بلڈوزر سے روند کر یہ تاثر دے رہی ہے کہ اگر سر اٹھایا تو کچل دیا جائے گا ۔ پولیس آئین و قانون کو بالائے طاق رکھ کر منمانی طریقے سے مسلمانوں کا استحصال کر رہی ہے ۔جس طرح سے پولیس نے تھانہ ماندھاتہ علاقے کے منیہوں و برئی پور گاوں کے مسلمانوں کے مکانوں پر بلڈوزر چلایا ہے ،یہ آئین مخالف و قابل مذمت ہے۔

Published: undefined

مولانا حکیم الدین قاسمی نے متاثرین سے کہا کہ وہ جو لوگ ملزم ہیں ان کی جلد سے جلد ضمانت کرائیں۔ جمعیۃ علماء ہند ان کے مقدمات لڑے گی ،اور ہر ممکن تعاون کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے جمعیۃ علماء ان کے ساتھ ہے ،مزید حوصلوں کے ساتھ کڑھے ہو کر حالات سے مقابلہ کریں ۔قانون و آئین کی روشنی میں ظلم کا مقابلہ کریں ۔یہ جمہوری ملک ہے یہاں بہت دنوں تک منمانی نہیں چل سکتی ،اپنے ہم وطنوں کے تعاون سے انصاف کی لڑائی لڑیں ۔پولیس نے حکومت کے اشارے پر تعصب کی بنیاد پر مکانوں کو منہدم کرایا ہے۔

Published: undefined

مولانا حکیم الدین نے مسلمانوں کا انتباہ کیا کہ وہ اتحاد کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں ،اور ایک دوسرے کا تعاون کریں ۔جن لوگوں کے مکانوں کو منہدم کیا گیا ہے ،ان لوگوں کے تعاون کے لئے جمعیۃ کو تجویز پیش کی جائے گی ۔پولیس کو اختیار نہیں ہے کہ وہ عدالتوں سے بالاتر ہوکر بغیر اطلاع کے خود مکانوں کو بلڈوزر سے منہدم کرنا شروع کر دے ،یہ صریح طور پر آئین و جمہوریت کی خلاف ورزی ہے ،جس کو کسی بھی صورت میں برداست نہیں کیا جا سکتا۔

Published: undefined

جمعیۃ علماء اس غیر آئینی و غیر اخلاقی کارروائی کے خلاف ہر ممکن قانونی راستہ اختیار کرے گی۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود مدنی ملک کے حالات پر فکرمند و صورتحال پر ان کی پوری نظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مایوس و دہشت زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ،یہ ملک ہمارا ہے اور آئین نے ہمکو مساوی حقوق دیا ہے۔ حالات کا مقابلہ کریں۔ جمعیۃ علماء سبھی متاثرین کو انصاف دلانے کی پوری کوشش کرے گی۔ وفد میں خصوصی طور سے جمعیۃ علماء کے ضلع صدر مفتی جمیل الرحمٰن قاسمی و ضلع جنرل سکریٹری مولانا محمد فاروق قاسمی وغیرہ شامل رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined