قومی خبریں

ووٹنگ کے بعد بولے پرکاش راج، ’نفرت اور ملک کو بانٹنے والوں کے خلاف دیا میں نے ووٹ‘

پرکاش راج نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کی وجہ سے جو ہم نے پچھلی دہائی میں دیکھی ہے میں نے اس کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ میں نے اپنے حلقے سے ایک اچھے نمائندے کو ووٹ دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اداکار پرکاش راج /&nbsp; ویڈیو گریب</p></div>

اداکار پرکاش راج /  ویڈیو گریب

 

لوک سبھا الیکشن 2024 کے دوسرے مرحلے میں آج (26 اپریل) کو 13 ریاستوں میں 88 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرناٹک میں آج 14 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ایسے میں جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار بھی اس میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں اور اپنا ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے خلاف آواز اٹھانے والے اداکار پرکاش راج نے بھی بنگلورو کے پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔

Published: undefined

پرکاش راج نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  میرا ووٹ میرے حق کے لیے ہے، میرا یہ اختیار ہے کہ میں منتخب کروں کہ کون میری نمائندگی کرے گا، کون پارلیمنٹ میں میری آواز بنے گا۔ اداکار پرکاش راج کے لیے امیدوار کا انتخاب کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ اس بات کا اعلان ہے کہ آپ کس پر آپ بھروسہ کرتے ہیں۔

Published: undefined

اداکار پرکاش راج نے مزید کہا کہ میں نے اس امیدوار کو ووٹ دیا جس پر میں یقین کرتا ہوں، جو منشور وہ لائے ہیں اور ان کی تبدیلی کے وعدے پر میں یقین کرتا ہوں۔ نفرت اور تقسیم کی سیاست کی وجہ سے جو ہم نے پچھلی دہائی میں دیکھی ہے میں نے اس کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ میں نے ان لوگوں کے خلاف ووٹ دیا ہے جو تقسیم کر رہے ہیں۔ میں نے اپنے حلقے سے ایک اچھے نمائندے کو ووٹ دیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں میں 89 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ جس میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، راجستھان، تریپورہ، اتر پردیش، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined