بہار: شادی میں آتش بازی کے باعث گھر میں آگ لگ گئی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

بہار کے دربھنگہ ضلع کے ایک گاؤں میں جمعرات کی دیر رات ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں

<div class="paragraphs"><p>آگ کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

آگ کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دربھنگہ: بہار کے دربھنگہ ضلع کے ایک گاؤں میں جمعرات کی دیر رات ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دیر رات گئے انٹور گاؤں میں شادی کی تقریب میں آتش بازی کی جا رہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس آتش بازی کی چنگاری سے گھر میں آگ لگ گئی۔ اسی دوران گھر میں رکھا ایل پی جی سلنڈر پھٹ گیا اور کچھ ہی دیر میں آگ پورے گھر میں پھیل گئی۔ گھر میں بڑی مقدار میں ڈیزل بھی رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے آگ مزید بھڑک اٹھی۔


بہڑہ تھانے کے انچارج چندرکانت نے جمعہ کو بتایا کہ ہلاک شدگان میں سنیل کمار، لالی دیوی اور کنچن دیوی سمیت 3 نابالغ بچے شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد گاؤں میں سوگ کی فضا ہے۔ وہیں، دربھنگہ کے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ تفتیشی ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔