’یرغمالیوں کی بازیابی کا واحد راستہ غزہ کی سرنگوں میں داخل ہونا ہے‘

امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے زور دے کر کہا ہے کہ یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کی بازیابی کا واحد راستہ رفح کی سرنگوں میں داخل ہونا اور حماس کو ختم کرنا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے زور دے کر کہا ہے کہ یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کی بازیابی کا واحد راستہ رفح کی سرنگوں میں داخل ہونا اور حماس کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے بعض علاقوں کی معیشت ناقابل عمل صورت حال سے دوچار ہے، جب کہ اندرونی تقسیم کے باوجود اسرائیل حماس کو ختم کرنے کے لیے متحد ہے۔

انہوں نے دو ریاستی حل ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور ہم ابھی تک اس سے بہت دور ہیں۔ جان بولٹن نے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنے دفاع کے لیے کام کر رہا ہے۔ ان کا اشارہ اسرائیلی ردعمل کی طرف تھا جس میں حال ہی میں اسرائیل نے تہران کے جنوب میں نطنز جوہری کمپلیکس سے کچھ فاصلے پر ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔


بولٹن نے جمعرات کو العربیہ/الحدث کو دیے گئے بیانات میں مزید کہا کہ اسرائیل حماس کو ختم کرنے کے بعد حزب اللہ کا مقابلہ کرنے پر توجہ دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی ایک جامع جنگ میں بدل سکتی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی جنگی کونسل نے جمعرات کو ایک اجلاس منعقد کیا جس میں قیدیوں سے متعلق مذاکرات کے ساتھ ساتھ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر حملے کے بارے میں بات چیت کی گئی جہاں آنے والے دونوں میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی متوقع ہے۔

اس یرغمالیوں کے حوالے سے ابتدائی بات چیت گذشتہ اتوار کو جنگی کابینہ کے اجلاس میں شروع ہوئی تھی جس میں مذاکرات میں تعطل کو توڑنے کے لیے نئے آئیڈیاز پیش کیے گئے تھے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔