
لال قلعہ کے قریب دھماکہ کے بعد کا منظر، تصویر ویپن/قومی آواز
دہلی میں لال قلعہ کے قریب ایک ’ایکو وین‘ میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس نے پورے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ دھماکہ میں کم از کم 13 لوگوں کی ہلاکت سے متعلق تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت انتہائی سنگین بتائی جا رہی ہے۔ مہلوکین کی لاشیں ایل این جے پی اسپتال میں لے جایا گیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
Published: 10 Nov 2025, 8:40 PM IST
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ بہت تیز تھا، اور اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قریب میں کھڑی 6-5 گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔ این اے آئی کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور جانچ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ دہلی پولیس نے بھی اپنی طرف سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ فورنسک اور ٹیکنیکل ایکسپرٹ جلد ہی حادثہ والی جگہ پر پہنچنے والے ہیں، جو یہ پتہ لگائیں گے کہ آخر یہ دھماکہ کیوں ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فائر بریگیڈ کے پاس دھماکہ کی خبر 6.55 بجے شام میں آئی تھی۔ دھماکہ کی وجہ سے آس پاس کی اسٹریٹ لائٹس بھی ٹوٹ گئیں۔
Published: 10 Nov 2025, 8:40 PM IST
موصولہ اطلاع کے مطابق لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے پاس یہ دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 24 افراد کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آ چکی ہے۔ اس دھماکہ میں کئی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکہ کے بعد پوری دہلی میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس طرح کے حالات ہیں، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بڑی سازش بھی ہو سکتی ہے۔ احتیاطاً چاندنی چوک مارکیٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور لال قلعہ کے آس پاس کے پورے علاقے اور سڑکوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
Published: 10 Nov 2025, 8:40 PM IST
بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ کے بعد کار میں شدید آگ لگ گئی اور اس کی زد میں دیگر 8-7 گاڑیاں بھی آ گئیں۔ دھماکہ کی جو تصویریں سامنے آئی ہیں، وہ پریشان کرنے والی ہیں۔ جس وقت یہ دھماکہ ہوا، اُس وقت وہاں پر بہت بھیڑ تھی۔ دھماکہ کار میں لگی سی این جی سے ہوا، یا پھر کسی دوسری وجہ سے، اس کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
Published: 10 Nov 2025, 8:40 PM IST
دہلی میں ہوئے اس دھماکہ کے بعد دہلی میں تو ہائی الرٹ کا اعلان کر ہی دیا گیا ہے، ممبئی میں بھی پولیس الرٹ ہو گئی ہے۔ شہر کے حساس علاقوں میں پیٹرولنگ اور ناقہ بندی بڑھا دی گئی ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں، مالز، مذہبی مقامات اور عوامی مقامات پر پولیس فورس تعینات کر دیے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدام کیے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف اتر پردیش میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اتر پردیش میں اہم مقامات، بازاروں، مذہبی مقامات، بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی ہے کہ پولیس ڈرون سے ہر جگہ نظر رکھے اور نگرانی ایجنسیاں تکنیکی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرے۔ نوئیڈا اور غازی آباد کی پولیس کو بھی الرٹ رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔
Published: 10 Nov 2025, 8:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Nov 2025, 8:40 PM IST
تصویر: محمد تسلیم