تصویر آئی اے این ایس
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں منگل کے روز ہونے والی کابینہ میٹنگ میں دارالحکومت کے شہریوں کے لیے بجلی کی سبسڈی جاری رکھنے سمیت کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ توانائی کے وزیر آشیش سود اور ٹرانسپورٹ کے وزیر ڈاکٹر پنکج سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ اس کابینہ میٹنگ کے دوران ریکھا گپتا کی قیادت میں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔
Published: undefined
آشیش سود نے بتایا کہ کابینہ نے کل چار اہم طبقوں کے لیے سبسڈی جاری رکھنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ ان میں کسانوں کے لیے سبسڈی، 1984 کے سکھ فسادات کے متاثرین کے لیے سبسڈی، موجودہ گھریلو صارفین کو ملنے والی سبسڈی، اور وکلا کے چیمبرز سے متعلق سبسڈی شامل ہیں۔ 1984 کے سکھ دنگا متاثرین اور وکلا کے لیے سبسڈی ہماری حکومت کا ایک نہایت اہم قدم ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے ذریعہ ہم ان تمام افواہوں اور غلط بیانیوں کو مسترد کرتے ہیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ دہلی حکومت سبسڈی ختم کرنے جا رہی ہے۔ آج دہلی کابینہ کے فیصلے سے ان چاروں طبقوں کی سبسڈی جاری رکھنے کا اعلان ہوا ہے، جس سے اپوزیشن کی پھیلائی گئی غلط فہمیوں کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔
Published: undefined
وزیر توانائی نے کہا کہ کچھ خود ساختہ بے روزگار لیڈر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم یقین دلاتے ہیں کہ دہلی حکومت اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور عوامی مفاد میں ہر ضروری قدم اٹھا رہی ہے۔ آج کا یہ فیصلہ اسی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وہ جھوٹ پھیلاتے رہیں گے، لیکن دہلی حکومت اپنے انداز میں کام کرتے ہوئے وقت کے ساتھ ان تمام جھوٹوں کو بے نقاب کر دے گی۔ دہلی کی عوام کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے—ہماری حکومت پوری ذمہ داری اور حساسیت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
Published: undefined
اسی دوران دہلی کابینہ کی میٹنگ میں نئی ای وی پالیسی پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سنگھ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کی عوام کو بہتر پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہماری اعلیٰ ترجیح ہے۔ کسی بھی قسم کی ٹرانسپورٹ سروسز بند نہیں کی جائیں گی۔ آٹو رکشا بند ہونے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت اس قسم کی غلط معلومات کی سختی سے تردید کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت نے ای وی خریداری پر سبسڈی کی رقم جاری نہیں کی، جس کی وجہ سے صارفین کو آج تک ان کا حق نہیں مل پایا۔ جب تک نئی ای وی پالیسی 2.0 نافذ نہیں ہوتی، پرانی پالیسی لاگو رہے گی۔ دہلی حکومت کا مقصد دارالحکومت میں ایک بہتر اور عالمی معیار کی پبلک ٹرانسپورٹ سہولت کو یقینی بنانا ہے، تاکہ عام لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined