
دہلی شدید گرمی / فائل تصویر / Getty Images
نئی دہلی: دہلی میں شدید گرمی کے دوران بجلی اور پانی کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے، جس سے شہریوں کی روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی طویل کٹوتی اور گندے پانی کی فراہمی نے دہلی کے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
Published: undefined
اسی مسئلے کو لے کر آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) ونے کمار سکسینہ کو ایک مکتوب پیش کیا۔ کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار کی قیادت میں سونپے گئے مکتوب میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہلی میں بجلی اور پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ دہلی کے کئی علاقوں میں روزانہ گھنٹوں تک بجلی غائب رہتی ہے، جس سے نہ صرف گھریلو زندگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ دفاتر اور کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ یہاں تک کہ دہلی کے پوش علاقوں میں بھی بجلی کی مستقل فراہمی ممکن نہیں ہو رہی، جو کہ انتظامیہ کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ پانی کی صورتحال بھی انتہائی تشویشناک ہے۔ کئی علاقوں میں پانی بالکل نہیں آ رہا، اور جہاں آ رہا ہے، وہ نہایت گندا اور بدبودار ہے۔ اس پانی کے استعمال سے شہریوں کی صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ بہت سے افراد اس آلودہ پانی کی وجہ سے جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ پانی کے ٹینکرز بھی وقت پر نہیں پہنچ رہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔ شہری مجبوراً آر او پلانٹس لگوانے یا مہنگا بوتل بند پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
Published: undefined
کانگریس نے ایل جی سے درج ذیل مطالبات کیے ہیں:
- دہلی میں بجلی اور پانی کی فراہمی کی موجودہ صورت حال کی اعلیٰ سطحی جانچ کرائی جائے۔
- متعلقہ محکموں کو ہدایت دی جائے کہ وہ عوام کو معیاری اور مسلسل خدمات فراہم کریں۔
- دہلی جل بورڈ اور بجلی محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ذمہ داری طے کی جائے۔
- ایل جی خود اس مسئلے میں فوری مداخلت کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں۔
Published: undefined
ڈاکٹر نریش کمار نے امید ظاہر کی کہ ایل جی عوامی مفاد میں اس سنگین بحران پر فوری کارروائی کریں گے تاکہ دہلی کے شہریوں کو شدید گرمی کے اس موسم میں کچھ راحت مل سکے۔ کانگریس نے اس مکتوب کی ایک کاپی دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو بھی ارسال کی ہے تاکہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری ادا کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined