قومی خبریں

پی ایم مودی کے خطاب سے مزدوروں کو مایوسی ہاتھ لگی: کانگریس

کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے اپنے ایک بیان میں پی ایم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”معمار قوم مزدوروں اور کارکنوں کے تئیں آپ کی بے حسی سے پورا ملک مایوس ہے‘‘۔

رندیپ سرجے والا
رندیپ سرجے والا 

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم کے نام خطاب کو میڈیا کے لئے سرخیاں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مزدوروں اور محنت کشوں کو مایوس کیا ہے اور ان کے لئے اس اعلان میں کچھ بھی نہیں ہے۔ کانگریس مواصلات محکمہ کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا نے کہا کہ پی ایم مودی نے اپنے گھروں کو جانے کے لئے پریشان لاکھوں مزدوروں کے ساتھ بے حسی دکھائی ہے جس سے محنت کشوں میں گہری مایوسی چھا گئی ہے۔

Published: undefined

سرجے والا نے پی ایم مودی کے خطاب سے متعلق اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’معزز مودی جی، آپ نے خطاب سے میڈیا کو خبر بنانے کو ہیڈ لائن تو دے دی لیکن ملک کو ’مدد کی ہیلپ لائن‘ کا انتظار ہے۔ وعدے سے حقیقت تک کا سفر مکمل ہونے کا انتظار رہے گا‘‘۔

Published: undefined

مہاجر مزدوروں کے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے سرجے والا نے کہا کہ ’’گھر واپسی کرتے لاکھوں مہاجر مزدور بھائیوں کو راحت، زخم پر مرہم، مالی مدد اور محفوظ گھر واپسی کی مدد پہلی ضرورت ہے۔ امید تھی کہ آپ اس کا اعلان کریں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ملک، معمار قوم مزدوروں اور کارکنوں کے تئیں آپ کی بے حسی سے مایوس ہے‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ