قومی خبریں

کشمیر: پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ جاری، ریل خدمات معطل

پولس کی طرف سے ہدایات موصول ہونے کے بعد جمعرات کے روز وادی میں ٹرین سروس کو بنا بر احتیاط معطل رکھنے کا فیصلہ ریل انتظامیہ کے ذریعہ لیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے کشمیر بند کال کے پیش نظر وادی کشمیر میں جمعرات کے روز ٹرین سروس معطل رہی۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت بشمول سید علی شاہ گیلانی (سربراہ حریت گ)، میرواعظ محمد عمر فاروق (سربراہ حریت ع) اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے جمعرات کو مکمل اور ہمہ گیر 'کشمیر بند' کی کال دی تھی جبکہ پارلیمانی الیکشن کے ضمن میں الیکشن کے دن متعلقہ انتخابی حلقے کے اندر مکمل ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

Published: undefined

ایک ریلوے عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ حکام بشمول پولس کی طرف سے ہدایات موصول ہونے کے بعد جمعرات کے روز وادی میں ٹرین سروس کو بنا بر احتیاط معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکام کی ہدایات پر عمل کیا جاتا ہے کیونکہ مسافروں، ریلوے عملے اور ریلوے املاک کا تحفط اہم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ماضی میں احتجاجوں کے دوران ریلوے املاک کو بے تحاشا نقصان پہنچا ہے۔ بتادیں کہ سیکورٹی لحاظ سے حساس مانی جانے والی ریاست جموں وکشمیر میں جمعرات کو عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت جموں اور بارہمولہ پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ سات اضلاع پر پھیلے جموں اور بارہمولہ پارلیمانی حلقوں میں پولنگ کے لئے سیکورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات مکمل کیے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined