قومی خبریں

لاک ڈاؤن: پولس افسر اودھ سنگھ نے پیش کی نظیر، ضرورت مندوں کو ای-رکشہ سے پہنچا رہے مدد 

پولس دبدبہ سے الگ تنگ گلیوں میں بے سہاروں کا سہارا بنے اودھ سنگھ کا جدا انداز نہ صرف یہ کہ عوام کا دل جیت رہا ہے بلکہ کورونا بحران کے دوران ملک کے دیگر افسران کے لئے ایک نئی نظیر پیش کررہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مہوبہ: کورونا وائرس کے خطرات کے درمیان ملک گیر لاک ڈاؤن کے درمیان غریبوں و بے سہارا لوگوں کی مدد کے لئے بندیل کھنڈ خطے کے ضلع مہوبہ میں ایک پولیس افسر خود رکشہ چلا کر محتاجوں کے لئے راحت رسانی کا کام کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کے کلپاڑ سرکل میں تعینات پولیس سرکل افسر اودھ سنگھ بے سہارا اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے بذات خود تنگ گلیوں میں ای۔رکشہ چلا کر لوگوں کے درمیان کھانے ۔پینے اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کر رہے ہیں۔

Published: undefined

پولیس کے رعب و دبدبہ سے پرے تنگ گلیوں میں بے سہاروں کا سہار بنے اودھ سنگھ کا یہ جدا انداز نہ صرف یہ کہ عوام کا دل جیت رہا ہے بلکہ کورونا بحران کے دوران ملک کے دیگر افسران کے لئے ایک نئی نظیر پیش کر رہا ہے۔اودھ سنگھ کے مطابق یہ ایسا موقع ہے جب پولیس جوانوں کو اپنی ڈیوٹی کی ادائیگی کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کا بہتر موقع ملا ہے۔ سب۔انسپکٹر ملک میں پیدا ہوئے ان حالات کو پولیس کے لئے ایک نیا چیلنج مانتے ہیں۔

Published: undefined

اودھ سنگھ نے بتایا کہ شہری علاقوں کے علاوہ دیہی علاقوں کی تنگ گلیوں میں ان کی سرکاری کار کے نہ گھوم پانے کی وجہ سے اکثر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور لوگوں تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے میں کافی دقت ہوتی تھی۔ لیکن اب بیٹری رکشہ سے ہر ضرورت مند تک اشیا پہنچانے اور اس کی مدد کرنے میں کافی سہولت ہوگئی ہے۔

Published: undefined

لاک ڈاؤن میں کاروبار پوری طرح سے بند ہوجانے کی وجہ سے ضلع میں روز کمانے کھانے والے سینکڑوں پریوار فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔ ان کے سامنے کھانے پینے کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔ اس موقع پر ضرورت مند افراد کی مدد کے لئے مختلف سماجی تنظیمیں اپنی اپنی سطح سے کام کر رہی ہیں۔ اس کام میں پولیس سرکل افسر اودھ سنگھ کا یہ نرالا اور ہر غریب کو گلے لگا کر اس کا دکھ درد کا مداوا کرنے کے انداز نے لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined