قومی خبریں

حیدرآباد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف شکنجہ کسنے کے لیے پولیس نے چلایا ’آپریشن کَوچ‘

پولیس کمشنر سی وی سجنار نے کہا کہ ’’یہ مہم آپ کی حفاظت کے لیے ہے۔ اگر آپ کو کوئی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص نظر آئے تو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری طور پر ڈائل 100 پر اطلاع دیں۔‘‘

حیدرآباد پولیس/ تصویر بشکریہ ٹوئٹر
حیدرآباد پولیس/ تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد میں ہفتہ (6 دسمبر) کو شہر میں لا اینڈ آرڈر کو مزید مضبوط کرنے اور جرائم پیشہ افراد پر لگام کسنے کے مقاصد سے پولیس نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ دراصل حیدرآباد پولیس کمشنریٹ نے جمعہ (5 دسمبر) کی رات 10:30 بجے سے ’آپریشن کَوچ‘ کے نام سے بڑے پیمانے پر ایک تلاشی مہم شروع کی ہے۔ حیدرآباد پولیس کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی مہم ہے، جس میں ایک ساتھ 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جو شہر کے 150 اہم مقامات پر سخت چیکنگ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی سجنار نے خود اس بڑے پیمانے پر کی گئی تلاشی مہم کی قیادت کی۔ اس میں لا اینڈ آرڈر، ٹریفک اور ٹاسک فورس کے علاوہ آرمڈ ریزرو، بلیو کوٹس اور گشتی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ یہ ایک مربوط کوشش ہے جس کا مقصد شہر کے ہر کونے میں سیکورٹی کو یقینی بنانا اور مشکوک سرگرمیوں پر روک لگانا ہے۔

Published: undefined

مہم کے تحت اہم چوراہوں، ہوٹلوں، لاج، بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر سخت ناکے بندی کی گئی۔ پولیس ٹیموں نے دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کی اچھی طرح سے جانچ کی، مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی اور ان کے کاغذات کی جانچ کی۔ اس دوران مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں یا جعلی دستاویزات کے ذریعے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

Published: undefined

پولیس کمشنر سی وی سجنار نے شہر والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حفاظتی مہم میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ مہم آپ کی حفاظت کے لیے ہے۔ اگر آپ کو کوئی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص نظر آئے تو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری طور پر ڈائل 100 پر اطلاع دیں۔‘‘ اس مہم کے ذریعہ پولیس کا پیغام واضح ہے کہ شہر میں جرائم کی کوئی جگہ نہیں ہے اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

Published: undefined