
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
پریاگ راج کے گنگا نگر زون کے مائیما تھانہ علاقے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بڑے بیٹے نے باپ، بہن اور بھانجی کو اغوا کر کے قتل کر دیا۔ ملزم نے قتل کے بعد لاشیں کنویں میں پھینک دیں۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ تینوں کو خاندانی جھگڑے کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔ تینوں متوفی جمعہ (2 جنوری) کی رات 11 بجے سے لاپتہ تھے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس نے ملزم قاتل مکیش پٹیل کو گرفتار کر لیا ۔ مکیش پٹیل نے اپنے 55 سالہ والد رام سنگھ، اپنی بہن 21 سالہ سادھنا دیوی اور اپنی 14 سالہ بھانجی کو قتل کر دیا۔ ملزم نے جائیداد کے تنازعہ پر قتل کا ارتکاب کیا۔
Published: undefined
ملزم مکیش جائیداد اپنے چھوٹے بھائی مکند کو منتقل کرنے پر اپنے والد سے ناراض تھا۔ اس وجہ سے مکیش نے اپنے چھوٹے بھائی مکند کو گولی مار دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ اس کے بعد مکیش نے اپنے والد، بہن اور بھانجی کو اغوا کر لیا۔
Published: undefined
متوفی کے چھوٹے بیٹے مکند نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ شکایت کے بعد پولیس نے تینوں کی تلاش شروع کردی۔ دو دن کی تلاش کے بعد بھی ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ تاہم جب مکیش کو گرفتار کیا گیا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
Published: undefined
دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے جائیداد کے لالچ میں اپنے والد، بہن اور بھانجی کو قتل کر کے ان کی لاشیں کنویں میں پھینک دیں۔ مکیش نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تینوں کو مارنے کے بعد اس نے اپنے چھوٹے بھائی مکند کو بھی گولی مار ی تھی۔ فی الحال پولیس نے قاتل بیٹے کی ہدایت پر تینوں کی لاشیں کنویں سے نکال لی ہیں۔ پولیس نے مکیش کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined