قومی خبریں

خراب موسم کی وجہ سے پی ایم مودی کا بھوٹان دورہ ملتوی

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق پارو ہوائی اڈے پر خراب موسم کی وجہ سے وزیر اعظم مودی کے بھوٹان کے سرکاری دورے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

تصویر: آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم نریندر مودی کا بھوٹان کا دورہ ملتوی ہو گیا ہے، اس کی وجہ موسم کی خرابی بتائی جا رہی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے اس تعلق سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ایم مودی کا 21-22 مارچ کو بھوٹان کا دورہ وہاں خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے، بہت جلد دورے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ’’پارو ہوائی اڈے پر خراب موسم کی وجہ سے وزیر اعظم مودی کے بھوٹان کے سرکاری دورے کو ملتوی کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک سفارتی ذرائع سے نئی تاریخوں پر غور کر رہے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ پی ایم مودی 21-22 مارچ کو بھوٹان کا سرکاری دورہ کرنے والے تھے۔ اس دوران وزیر اعظم کو بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگچک اور ان کے والد جگمے سنگیے وانگچک (بھوٹان کے سابق بادشاہ) سے ملاقات کرنی تھی۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی کو اپنے بھوٹانی ہم منصب شیرنگ ٹوبگے سے بھی بات کرنی تھی۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی کے دورے کے بارے میں وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے کہا تھا کہ یہ دورہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان باقاعدہ ہونے والی اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت اور ‘پڑوسی اول کی پالیسی‘ پر زور دینے کی حکومت کی کوششوں کے مطابق ہے۔ پی ایم او نے کہا کہ پی ایم مودی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہے۔ اسی کے ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے ہماری مثالی شراکت داری کو وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined