قومی خبریں

پانچ دنوں میں دو بار یوپی آئیں گے پی ایم مودی

سی ایم یوگی خود تیاریوں پر باریکی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے آج ٹیم 9 کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ 20 اکتوبر کو کشی نگر میں انٹرنیشنل ائیر پورت کا افتتاح وزیر اعظم کے ذریعہ کیا جائے گا۔

پی ایم مودی / یو این آئی
پی ایم مودی / یو این آئی 

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی پانچ دنوں کے مختصر مدت میں دو بار اترپردیش کا دورہ کرتے ہوئے پوروانچل خطے کو ترقیاتی پروجکٹوں کا تحفہ دیں گے پی ایم مودی 20 اکتوبر کو بین الاقوامی ائیر پورٹ کا افتتاح کریں گے جبکہ 25 اکتوبر کو وہ ضلع سدھارتھ نگر سے سات نئے میڈیکل کالجوں کی سوغات اترپردیش کو دیں گے، وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر متعلقہ اضلاع میں تیاریاں شباب پر ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ خود تیاریوں پر باریکی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے اتوار کو ٹیم 9 کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ 20 اکتوبر کو کشی نگر میں انٹرنیشنل ائیر پورت کا افتتاح وزیر اعظم کے ذریعہ کیا جائے گا۔ عالمی اہمیت کے اس تقریب میں مختلف ممالک کے سفیر بھی شریک ہوں گے۔ شری لنکا سے اسپیشل وفد تشریف لا رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ پروگرام کے پیش نظر مکمل تیاریاں کی جائیں گی۔ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر 25 اکتوبر کو سدھارتھ نگر سے ریاست کے سات اضلاع میں نوین میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا جانا ہے۔ تقریب کے انعقاد کے ضمن میں سبھی تیاریاں وقت سے پوری کرلی جائیں۔ سدھارتھ نگر کے ساتھ ساتھ بقیہ 6 اضلاع میں بھی شاندار پروگرام کا انعقاد ہونا چاہئے۔

Published: undefined

کشی نگر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے افتتاحی پروگرام میں آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، شری لنکا کے صدر گوتبایا راج پکشے سمیت 25 ڈیلیگیٹس و 100 بدھ پیروکار بھی پہنچ رہے ہیں۔ وزیر اعطم کے پروگرام کے سلسلے میں انتظامیہ اور پولیس الرٹ پر ہیں۔ ضلع کی سرحدوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined