قومی خبریں

پی ایم مودی 23 جنوری کو انڈیا گیٹ واقع چھتری میں نیتا جی کے ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے

انڈیا گیٹ پر نصب کیا جانے والا مجسمہ 28 فٹ کا ہوگا، اس سے پہلے انڈیا گیٹ کی تاریخی چھتری کے نیچے برطانیہ کے بادشاہ جارج پنجم کا مجسمہ ہوا کرتا تھا، اسے 1968 میں حکومت نے وہاں سے ہٹا دیا تھا۔

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: انڈیا گیٹ گول چکر پر واقع تاریخی چھتری میں 23 جنوری کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پر ان کی ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سے پہلے ٹوئٹ کر کے وہاں نیتا جی کا گرینائٹ مجسمہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ پی ایم مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ایسے موقع پر جب پوری قوم نیتا جی کی 125واں یوم پیدائش منا رہی ہے، تب مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ انڈیا گیٹ پر گرینائٹ سے بنا ان کا عظیم الشان مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ یہ ان کے تئیں ہندوستان کے شکر گزاری کی علامت ہوگی۔‘‘

Published: undefined

ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ یہ ہولوگرام مجسمہ اس وقت تک موجود رہے گا جب تک وہاں نیتا جی کا عظیم الشان مجسمہ نصب نہیں ہو جاتا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’’جب تک نیتا جی کا عظیم مجسمہ مکمل نہیں ہوتا، ان کا ایک ہولوگرام مجسمہ اسی جگہ رہے گا۔ میں اس ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی 23 جنوری کو نیتا جی کے یوم پیدائش پر کروں گا۔ اس کے ساتھ انہوں نے چھتری کے نیچے گرینائٹ اور ہولوگرام کے مجسموں کی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔

Published: undefined

سرکاری اطلاع کے مطابق انڈیا گیٹ پر نصب کیا جانے والا مجسمہ 28 فٹ کا ہوگا۔ اس سے پہلے انڈیا گیٹ کی تاریخی چھتری کے نیچے برطانیہ کے بادشاہ جارج پنجم کا مجسمہ ہوا کرتا تھا۔ اسے 1968 میں حکومت نے وہاں سے ہٹا دیا تھا۔ واضح رہے کہ ہندوستان اس سال آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined