درگاہ اجمیر شریف کے لئے چادر پیش کرتے وزیر اعظم مودی / آئی اے این ایس
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقع پر ایک چادر درگاہ اجمیر شریف کے لیے روانہ کر دی۔ پارلیمانی امور کے وزیر اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اس بات کی اطلاع ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دی۔
Published: undefined
کرن رجیجو نے لکھا، ’’وزیراعظم نریندر مودی نے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ پر اپنی طرف سے پیش کی جانے والی چادر روانہ کر دی۔ یہ اقدام ہندوستان کی روحانی وراثت اور ہم آہنگی کے پیغام کے تئیں ان کے گہرے احترام کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘
وزیراعظم مودی نے رجیجو کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے کہا، "خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقع پر تمام کو خوشیاں اور امن حاصل ہو۔"
Published: undefined
خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کا ہر سال اجمیر شریف میں تزک و احتشام کے ساتھ اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ تقریب نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب کے لوگوں کے لیے بھی ایک روحانی تجربہ ہوتی ہے۔ آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے صدر سید نصیر الدین چشتی نے وزیراعظم مودی کے اس قدم کا خیرمقدم کیا ہے۔
Published: undefined
سید نصیر الدین چشتی نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’یہ ایک قدیم روایت ہے۔ 1947 میں ملک کی آزادی کے بعد سے ہر وزیر اعظم نے اس عرس میں چادر پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد اس روایت کو برقرار رکھا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’وزیراعظم مودی نے پچھلے 10 سالوں میں اس روایت کو نہ صرف جاری رکھا ہے بلکہ پورے عقیدت اور احترام کے ساتھ نبھایا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined