قومی خبریں

’آپ نے تو گولڈ میڈلز کی جھڑی لگا دی‘، پی ایم مودی نے ایشین گیمز کے میڈلسٹس سے کی ملاقات

دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی ایک تقریب میں پی ایم مودی نے ہانگزوؤ سے لوٹے سبھی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/DailyExcelsior1">@DailyExcelsior1</a></p></div>

تصویر @DailyExcelsior1

 

گزشتہ دنوں اختتام پذیر ایشین گیمز میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی تاریخی رہی۔ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آج وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک تقریب میں سبھی سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر اور کچھ دیگر اہم سیاسی لیڈران بھی موجود رہے۔ دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی اس تقریب میں پی ایم مودی نے ہانگزوؤ سے لوٹے سبھی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے تقریب میں سبھی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کو بھی نیک خواہشات پیش کیں۔ انھوں نے کہا کہ ہر چیز کی شروعات گھر سے ہوتی ہے اور اس کی شروعات کے لیے سبھی کھلاڑیوں کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایشیائی کھیلوں میں ہماری تاریخی کارکردگی ظاہر کرتی ہے کہ ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔ انھوں نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ لوگوں نے تو گولڈ میڈل کی بارش کر دی۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ہماری بیٹیاں ٹریک اینڈ فیلڈ میں سب سے آگے رہنے کے لیے اتری ہیں۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے اس بار ایشیائی کھیلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 107 تمغے اپنے نام کیے ہیں اور ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اس سے قبل ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی بہترین کارکردگی 70 تمغے جیتنے کی تھی۔ 2018 جکارتہ میں ہوئے ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے یہ 70 تمغے جیتے تھے۔ اس بار ہندوستان نے سبھی ریکارڈ توڑتے ہوئے 107 تمغے حاصل کیے۔ پی ایم مودی ایشیائی کھیلوں کے دوران لگاتار کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے تھے اور ہر تمغہ حاصل کرنے پر انھیں مبارکباد پیش کر رہے تھے۔ آج باضابطہ ملاقات کر سبھی کھلاڑیوں کو انھوں نے مبارکباد پیش کی۔

Published: undefined

کھلاڑیوں کی عزت افزائی کے لیے منعقد تقریب میں وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر نے پی ایم مودی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’آپ نے کھلاڑیوں کو جو سہولیات دی تھیں اور جس طرح سے انھیں آگے بڑھایا تھا، اسے کھلاڑیوں نے رائیگاں نہیں جانے دیا۔ کھلاڑیوں نے اپنا پسینہ بہا کر ملک کو 107 تمغے دلائے ہیں۔ اب پیرس اولمپک میں بھی ہمارے کھلاڑی نئی تاریخ رقم کریں گے۔‘‘

Published: undefined

اس موقع پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جس میں بتایا گیا کہ 2014 کے مقابلے میں ہندوستان کا کھیل بجٹ کتنا بدلا ہے اور کس طرح ملک میں ہر کھیل کی حالت بہتر ہوئی ہے۔ 2014 کے مقابلے میں ملک کا مجموعی بجٹ تین گنا ہو چکا ہے۔ ’کھیلو انڈیا‘ جیسے منصوبوں نے ملک کے کونے کونے اور ہر گاؤں سے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر شناخت دلائی ہے۔ علاوہ ازیں ’ٹاپس‘ جیسے منصوبوں نے قومی سطح کے کھلاڑیوں کو سبھی سہولیات دلائی ہیں، جس سے وہ ملک کے لیے تمغے جیت رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر

  • ,
  • رام مندر پر چلے گا بلڈوزر! پی ایم مودی کے اشتعال انگیز بیان سے کھڑگے ناراض، الیکشن کمیشن سے کیا کارروائی کا مطالبہ