قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کی 1996 کی عالمی کپ چمپئن سری لنکائی ٹیم سے ملاقات

مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پوسٹ میں 1996 کی عالمی کپ چمپئن سری لنکائی کھلاڑیوں کی تعریف کی اور کروڑوں کھیل شائقین کے لیے اس ٹیم کو مثال بتایا۔ جئے سوریہ نے بھی ملاقات پر خوشی ظاہر کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/narendramodi">@narendramodi</a></p></div>

تصویر @narendramodi

 

وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں سری لنکا کے دورہ پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے 1996 کا کرکٹ عالمی کپ جیتنے والی سری لنکا کی ٹیم کے اراکین سے ملاقات کی۔ مودی نے اس موقع پر کولمبو میں سنت جئے سوریہ، چمنڈا واس، اروند ڈی سلوا، مارون اتاپٹو اور دیگر کئی سری لنکائی کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔

Published: undefined

اس ملاقات کے سلسلے میں وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کیا۔ اس میں مودی نے لکھا کہ 1996 میں عالمی کپ جیتنے والی سری لنکائی ٹیم کے اراکین سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ یہ وہی ٹیم ہے جس نے نہ صرف ٹرافی جیتی تھی بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں کھیل شائقین کے تخئیل کو زندہ کر دیا تھا۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد سری لنکا کے سابق جارحانہ بلے باز سنت جئے سوریہ نے خوشی کا اظہار کیا۔  انہوں نے بھی ملاقات کی تصویریں ’ایکس‘ پر ساجھا کیں۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ’’محترم وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کا موقع دینے کے لیے شکریہ۔ یہ حقیقت میں ایک یادگار اور قابل تقلید تجربہ تھا۔ سری لنکا کے لوگ ہمارے سب سے مشکل وقت کے دوران آپ کے اور ہندوستان کے لوگوں کے ذریعہ دی گئی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے‘‘۔

Published: undefined

جئے سوریہ نے ملاقات کے سلسلے میں مزید باتیں کہیں۔  جئے سوریہ نے کہا کہ مودی نے بتایا کہ انہوں نے ہندوستان کو ایک قوم کے طور پر کیسے ترقی دی۔ ہم نے کچھ چیزوں پر بات چیت کی اور کرکٹ کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔ اس دوران اس بارے میں بھی چرچا ہوئی کہ انہوں نے کیسے اقتدار سنبھالا اور ملک کو کس طرح آگے لے گئے۔ جئے سوریہ نے کہا کہ نریندر مودی نے ہندوستان کے لیے جو کچھ بھی کیا ہے، اس کے بارے میں انہوں نے تفصیل سے بتایا۔  

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined