قومی خبریں

ایودھیا تنازعہ کی براہ راست نشریات کے لئے سُپریم کورٹ میں عرضی داخل

گوونداچاریہ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اس معاملے سے لاکھوں لوگوں کی آستھا وابستہ ہے۔ آئین کے آرٹیکل 19 (1) (اے) کے تحت لوگوں کو جاننے کا حق حاصل ہے۔ 

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ایودھیا میں بابری مسجد- رام جنم بھومی زمینی تنازعہ کی سماعت کی براہ راست نشریات کے مطالبے سے متعلق پٹیشن کو پیر کے روز نوٹیفائڈ کرنے سے انکار کر دیا، لیکن اس معاملے پر انتظامی سطح پر غور کیے جانے کی یقین دہانی کرائی۔

Published: 05 Aug 2019, 2:10 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رہنما اور آر ایس ایس کے وچارک کے این گووند اچاریہ نے ایودھیا معاملے کی سماعت کی براہ راست نشریات کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: 05 Aug 2019, 2:10 PM IST

گوونداچاریہ کی جانب سے سینئر وکیل وکاس سنگھ نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی غیر موجودگی کی وجہ سے دیگر سینئر جج ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بنچ کے سامنے معاملے کی خصوصی وضاحت کی۔ جسٹس بوبڈے نے کہا کہ سماعت کی براہ راست نشریات کے لئے ضروری آلات کا عدالت کے پاس انتظام نہیں ہے۔

Published: 05 Aug 2019, 2:10 PM IST

اس پر وکاس سنگھ نے کہا کہ جب تک براہ راست نشریات کا بندوبست نہیں ہو جاتا، تب تک کم از کم سماعت کی ریکارڈنگ کرائی جائے۔ براہ راست نشریات کے سلسلے میں بعد میں غور کیا جا سکتا ہے، لیکن جسٹس بوبڈے نے معاملے کو نوٹیفائی کرنے کا حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم انہوں نے مسٹر سنگھ کو یقین دلایا کہ اس معاملے پر انتظامی سطح پر غور کیا جائے گا۔

Published: 05 Aug 2019, 2:10 PM IST

گوونداچاریہ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اس معاملے سے لاکھوں لوگوں کی آستھا وابستہ ہے۔ آئین کے آرٹیکل 19 (1) (اے) کے تحت لوگوں کو جاننے کا حق حاصل ہے۔ ایسے میں لوگوں کو یہ جاننے کا حق ہے کہ ایودھیا رام جنم بھومی بابری مسجد زمینی تنازعہ کی سماعت میں کیا ہو رہا ہے؟

Published: 05 Aug 2019, 2:10 PM IST

انہوں نے کہا ہے کہ ایودھیا تنازعہ کروڑوں لوگوں کے عقیدے سےمتعلق معاملہ ہے اور یہ ممکن نہیں کہ تمام لوگ کورٹ میں موجود ہوکر معاملے کی سماعت دیکھ سکیں۔ اس کی راست نشریات کے ذریعے تمام لوگوں کو فوری طور پر اطلاعات ملیں گی۔

Published: 05 Aug 2019, 2:10 PM IST

واضح رہے کہ اس تنازعہ کے سلسلے میں ثالثی کا عمل شروع کیا گیا تھا، لیکن اس کے ناکام ہونے کے بعد 6 اگست سے اس کی باقاعدہ سماعت ہونی ہے۔

Published: 05 Aug 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Aug 2019, 2:10 PM IST