قومی خبریں

’جرمانہ کے 52 کروڑ روپے کاٹ لو، باقی ضبط نقدی واپس دے دو‘، عطر کاروباری پیوش جین کی عدالت سے اپیل

پیوش جین کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ وہ ڈی جی جی آئی کو ہدایت دے کہ وہ بقایہ 52 کروڑ روپے جرمانے کی شکل میں کاٹ لیں اور بقیہ رقم انھیں واپس کر دیں۔

پیوش جین، تصویر آئی اے این ایس
پیوش جین، تصویر آئی اے این ایس 

کانپور کے عطر کاروباری پیوش جین نے جی ایس ٹی انٹلیجنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی جی آئی) سے کہا ہے کہ ان کے احاطہ سے ضبط کردہ نقدی کو ٹیکس اور جرمانہ کاٹ کر ان کو واپس کر دی جائے۔ جین کو ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور فی الحال وہ 14 دنوں کی عدالتی حراست میں ہیں۔

Published: undefined

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر امریش ٹنڈن نے بدھ کو عدالت کو مطلع کیا کہ پیوش جین نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے ٹیکس چوری کی ہے۔ ان پر 52 کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ دوسری طرف پیوش جین کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ وہ ڈی جی جی آئی کو ہدایت دے کہ کاروباری پر بقایہ 52 کروڑ روپے جرمانہ کی شکل میں کاٹ لیں اور بقیہ رقم انھیں واپس کر دیں۔ پھر ٹنڈن نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ برآمد رقم ٹیکس چوری کی آمدنی تھی اور اسے واپس نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر جین اضافی 52 کروڑ روپے جرمانہ دینا چاہتے ہیں تو ڈی جی جی آئی اسے قبول کرے گا۔

Published: undefined

تاریخ میں سب سے بڑی برآمدگیوں میں سے ایک اس معاملے میں ڈی جی جی آئی نے کانپور اور قنوج میں پیوش جین سے جڑے کئی احاطوں میں چھاپہ ماری کے دوران 195 کروڑ روپے سے زیادہ نقد، 23 کلوگرام سونا اور 6 کروڑ روپے کا چندن کا تیل ضبط کیا ہے۔ افسران نے کانپور میں اوڈوکیم انڈسٹریز کے پارٹنر پیوش جین کے رہائشی احاطہ کی تلاشی لی اور 177.45 کروڑ روپے کی بے حساب نقدی ضبط کی۔ ڈی جی جی آئی کے افسران نے قنوج میں اوڈوکیم انڈسٹریز کے رہائشی اور فیکٹری احاطہ کی تلاشی لی اور 120 گھنٹے کی چھاپہ ماری کے دوران 17 کروڑ روپے نقد ضبط کیے۔

Published: undefined

اتنی بڑی رقم کو گننے کے لیے ڈی جی جی آئی کے افسران نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے افسران اور ان کی کرنسی کاؤنٹنگ مشینوں سے مدد مانگی۔ ٹنڈن نے عدالت کو بتایا کہ پیسہ ایس بی آئی میں جمع کر دیا گیا ہے اور یہ حکومت ہند کے پاس رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined