تصویر بشکریہ یو این آئی
ہندوستان اور برطانیہ نے پیر کو دو طرفہ تجارتی معاہدے کے لئے بات چیت دوبارہ شروع کی۔ یہ اعلان تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل اور برطانیہ کے محکمہ تجارت اور کاروبار کے وزیر جوناتھن رینالڈس کے درمیان دہلی میں ملاقات کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا۔ یہ قدم دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی سطح پر ہونے والی مذکورہ بالا بات چیت کا نتیجہ ہے۔
Published: undefined
ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی شراکت داری ہے، جو سیکورٹی اور دفاع، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، آب و ہوا، صحت، تعلیم، تحقیق اور اختراع، گرین فائننس اور عوام سے عوام کے رابطوں پر تعاون کے ذریعے بنائی گئی ہے۔ اس تعلق کے مرکز میں اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کی اجتماعی خواہش ہے۔
Published: undefined
دونوں فریقین نے ایک متوازن ، باہمی فائدہ مند اور ایک مستقبل پر مبنی معاہدے کی طرف مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جو باہمی ترقی فراہم کرتا ہے اور دونوں تکمیلی معیشتوں کی طاقتوں کو بڑھاتا ہے ۔ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے سے ہمارے دونوں ممالک میں کاروبار اور صارفین کے لیے مواقع پیدا کرنے اور ہمارے پہلے سے گہرے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی صلاحیت ہے۔
Published: undefined
دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کاروں کو ہدایت کی کہ وہ معاہدے کے بقایا مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کریں تاکہ مشترکہ کامیابی کے لیے منصفانہ اور مساوی تجارتی معاہدے کو یقینی بنایا جاسکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined