قومی خبریں

پی آئی بی کے سینئر افسر کورونا پازیٹو، قومی میڈیا سنٹر بند

پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے ایک سینئر افسر کورونا انفیکشن کی زد میں آ گئے ہیں۔ اس بات کی تصدیق کے فوراً بعد قومی میڈیا سنٹر (این ایم سی) کو سینیٹائزیشن کے مقصد سے بند کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس 

ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے قہر کے درمیان صحافی طبقہ پر بھی اس کا اثر بڑھتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے ایک سینئر افسر کورونا وائرس انفیکشن کی زد میں آ گئے ہیں۔ اتوار کے روز افسر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد قومی میڈیا سنٹر (این ایم سی) کو بند کر دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ میڈیا سنٹر کو سینیٹائزیشن کے بعد دوبارہ کھولا جائے گا۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ کورونا پازیٹو سینئر پی آئی بی افسر نے مرکزی کابینہ وزراء کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق پی آئی بی کے اس سینئر افسر کو ایمس کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ ٹراما سنٹر کووڈ-19 کے علاج کے لیے مخصوص ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ این ایم سی، جہاں ان کا دفتر ہے، اسے فی الحال بند کر دیا گیا ہے اور یہ پیر کو بھی بند رہے گا۔ اس دوران پوری عمارت کی صاف صفائی کی جائے گی۔

Published: undefined

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پریس کانفرنس سمیت پی آئی بی کی سبھی سرگرمیاں شاستری بھون میں تب تک نہیں ہوں گی جب تک کہ این ایم سی میں صاف صفائی کا کام مکمل نہیں ہو جاتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر افسر نے پریس کانفرنس کے دوران کئی کابینہ وزراء کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا ہے۔ انھوں نے کئی سینئر وزراء سے بھی ملاقات کی اور میٹنگوں میں حصہ لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined