قومی خبریں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15 ویں روز بھی ریکارڈ سطح پر برقرار

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیر کو لگاتار 15 ویں دن بھی برقرار رہیں۔ گزشتہ ہفتے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی کے درمیان ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 5 ستمبر کو ان ایندھنوں کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

Published: undefined

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔ امریکہ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی کھپت کے تناظر میں ایک ہفتے میں تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ پیر کے روز برینٹ کروڈ سنگاپور میں 74.85 ڈالر فی بیرل پر گر گیا جبکہ امریکی خام تیل 71.45 ڈالر فی بیرل پر کھلا۔

Published: undefined

خیال رہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 101.34 —————— 88.77

ممبئی ————— 107.26 —————— 96.19

چنئی ————— 98- 98.96 -—————- 93.26

کولکتہ ———— 101.62 —————— 91.71

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined