قومی خبریں

’اقتدار پر قابض لوگوں نے 5 سال تک مذہبی منافرت پھیلا کر لوگوں کو تقسیم کیا‘ جینت چودھری کا خط ووٹروں کے نام

جینت چودھری نے کہا کہ اقتدار پر قابض لوگوں کی بد نیتی اور ناقص حکمرانی کے سبب گزشتہ 5 سال عوام مخالف رہے، حکمرانوں نے سماجی منافرت، ذات پات اور مذہبی انتشار پھیلا کر عوام کو تقسیم کرنے کا کام کیا ہے

چودھری جینت / ٹوئٹر
چودھری جینت / ٹوئٹر 

لکھنؤ: راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے ریاست کے ووٹروں کے نام ایک خط جاری کیا ہے۔ اس خط کے ذریعے انہوں نے یوگی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔ جینت چودھری نے کہا کہ اقتدار پر قابض لوگوں کی بد نیتی اور ناقص حکمرانی کے سبب گزشتہ 5 سال عوام مخالف رہے، حکمرانوں نے سماجی منافرت، ذات پات اور مذہبی انتشار پھیلا کر عوام کو تقسیم کرنے کا کام کیا ہے۔

Published: 29 Jan 2022, 9:42 AM IST

خط کے ذریعے جینت نے کسانوں کے مسئلہ پر کہا کہ جب بھی کسان پر بڑھتے بوجھ کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے، انہیں کچلنے کی کوشش کی گئی۔ ان 5 سالوں میں دلتوں پر مظالم اور خواتین پر استحصال بھی سوالوں کی زد میں ہیں۔ ایسے میں آج کی ذمہ داریوں کی تکمیل میں آپ کی شرکت بھی میرے لیے بہت اہم ہے۔

Published: 29 Jan 2022, 9:42 AM IST

اس سے پہلے جمعہ کے روز ایس پی سربراہ اکھلیش یادو، جنہوں نے اتر پردیش کے انتخابات کے لیے جینت چودھری کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے، تمام پارٹیوں اور عوام کو اہم سیاسی پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اتحاد کسانوں کے مفاد والا اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار دو کسانوں کے بیٹے اکٹھے ہوئے ہیں تو ایسے میں بی جے پی کا صفایا ہونا یقینی ہے۔

Published: 29 Jan 2022, 9:42 AM IST

پریس کانفرنس میں جینت چودھری نے بھی بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی یوپی میں صرف جاٹ ووٹر ہی اہم نہیں ہیں۔ بی جے پی وہاں کے سماج کے لوگوں کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔ اصل مسائل پر کوئی بحث نہیں رہی، صرف 80 بمقابلہ 20 فیصد کی بات کی جا رہی ہے۔ جینت نے واضح کیا کہ وہ بی جے پی اور امت شاہ کی پیشکش پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔

Published: 29 Jan 2022, 9:42 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Jan 2022, 9:42 AM IST