ٹی-20 ورلڈ کپ 2026: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر رقم کی تاریخ

’پلیئر آف دی میچ‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز ٹیم سفرٹ نے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 42 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے شاندار 65 رن بنائے۔

<div class="paragraphs"><p>پلیئر آف دی میچ&nbsp; ٹیم سفرٹ، تصویر بشکریہ&nbsp;@ICC</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

نیوزی لینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 8 فروری کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 182 رن بنائے تھے۔ افغانستان کے لیے گلبدین نایب نے طوفانی ہاف سنچری لگایا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 13 گیند باقی رہتے ہوئے یہ ہدف حاصل کر لیا۔ یہ ٹی-20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا ہدف کا تعاقب ہے۔

اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ افغان ٹیم نے پاور پلے کے اندر ہی 2 وکٹ کھو دیے تھے، لیکن گلبدین نایب اور صدیق اللہ اٹل نے مل کر 79 رنوں کی شراکت داری کر اپنی ٹیم کی واپسی کرائی۔ گلبدین نے 35 گیندوں میں 63 رن بنائے۔ ان کے علاوہ دیگر بلے  بازوں نے چھوٹی چھوٹی اننگز کھیلیں، لیکن کوئی بڑا اسکور نہ کر سکا۔ افغانستان نے 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 182 رنوں کا ہدف نیوزی لینڈ کے سامنے رکھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 2، میٹ ہینری، جیکب ڈفی اور راچن رویندرا نے 1-1 وکٹ حاصل کیا۔


182 رنوں کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کے فن ایلن اور راچن رویندرا دوسرے اوور کے تیسرے اور چوتھے گیند پر مجیب الرحمٰن کو اپنا وکٹ دے بیٹھے۔ ’پلیئر آف دی میچ‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز ٹیم سفرٹ نے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 42 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے شاندار 65 رن بنائے۔ ان کے علاوہ گلین فلپس 25 گیندوں میں 42 رن اور مارک چیپمین 17 گیندوں میں 28 رن بنائے۔ ان کے علاوہ ڈیرل مچیل 14 گیندوں میں 28 اور کپتان مشیل سنٹنر 8 گیندوں میں 17 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن 2، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان اور محمد نبی نے 1-1 وکٹ حاصل کیا۔

واضح رہے کہ ٹی-20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا ہدف کا تعاقب ہے۔ اس سے قبل ٹی-20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کا کامیاب ترین ہدف کا تعاقب 167 رنز تھا، جو اس نے 2021 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف حاصل کیا تھا۔ جبکہ یہ ٹی-20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں افغانستان کے خلاف بھی سب سے بڑا ہدف کا تعاقب ہے۔ اس سے قبل افغانستان کے خلاف سب سے بڑے ہدف کے تعاقب کا ریکارڈ سری لنکا کے نام تھا، جس نے 2016 میں 154 رنز کا ٹارگٹ حاصل کر کے افغان ٹیم کو شکست دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔