قومی خبریں

میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لوگ ترقی پسند، فلاحی حکومت کا انتظار کر رہے ہیں: کھڑگے

ملکارجن کھڑگے کہا کہ میں میگھالیہ اور ناگالینڈ کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تبدیلی کا ایک موقع دیں۔ انہوں نے پہلی بار ووٹ دینے والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بہتر مستقبل کے لیے جمہوری عمل میں حصہ لیں۔

ملکارجن کھڑگے، تصویر یو این آئی
ملکارجن کھڑگے، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پیر کو کہا کہ میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لوگ ترقی پسند اور فلاحی حکومت کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ کھڑگے نے ٹوئٹ کیا، "میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لوگ ترقی پسند اور فلاحی حکومتوں کے منتظر ہیں۔" انہوں نے مزید کہا، "میں میگھالیہ اور ناگالینڈ کے بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تبدیلی کا ایک موقع دیں۔" انہوں نے پہلی بار ووٹ دینے والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بہتر مستقبل کے لیے جمہوری عمل میں حصہ لیں۔

Published: undefined

دو شمال مشرقی ریاستوں میگھالیہ اور ناگالینڈ کی 60 میں سے 59 اسمبلی سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان پولنگ ہو رہی ہے۔ میگھالیہ میں ایک سیٹ پر ایک امیدوار کی موت کے بعد الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ ناگالینڈ میں ایک اسمبلی حلقہ سے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گیا ہے۔ میگھالیہ اور ناگالینڈ میں پولنگ آج صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined