قومی خبریں

پوجا پنڈالوں میں لوگ کووڈ- ویکسین لگوا رہے ہیں: ڈاکٹر کمار وویکانند

ڈاکٹر کمار نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے چار پوجا پنڈالوں، تھانہ چوک، پرشانت سنیما روڈ، پنچوٹی چوک اور کچہری درگا مندر اور ضلع کے تمام بلاکوں میں دو دو مقامات پر لوگوں کو ویکسین دی جا رہی ہیں۔

علامتی تصویر آئی اے این ایس
علامتی تصویر آئی اے این ایس 

سہرسہ: ضلع میں درگا پوجا کے دوران، کووڈ- 19 ویکسینیشن کا کام محکمہ صحت کر رہا ہے، جس سے لوگوں کو ان کی صحت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت کی طرف سے درگا پوجا پنڈالوں میں کووڈ- 19 ویکسینیشن مراکز کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پوجا پنڈالوں میں یہ مراکز 15 اکتوبر تک فعال رہیں گے۔ لوگوں کو صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک مراکز میں ویکسین دی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر کمار وویکانند نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے چار پوجا پنڈالوں، تھانہ چوک، پرشانت سنیما روڈ، پنچوٹی چوک اور کچہری درگا مندر اور ضلع کے تمام بلاکوں میں دو دو مقامات پر صبح 9 سے رات 9 بجے تک لوگوں کو کورونا سے تحفظ کے لئے ویکسین دی جا رہی ہیں۔ وہیں پوجا کمیٹی کے ارکان بھی لوگوں کو ویکسینیشن سیشن سائٹس پر لا رہے ہیں۔ پوجا پنڈالوں میں، لوگوں کو مائیک کے ذریعے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے کہ جو لوگ ابھی تک ویکسین لینے سے رہ گئے ہوں، وہ اس پوجا کے دوران اپنی ویکسین ضرور حاصل کریں اور جن لوگوں کا دوسری خوراک لینے کا وقت آگیا ہو، وہ بھی اپنی دوسری خوراک لے لیں۔ انہوں نے بتایا کہ صرف دوسری خوراک لینے سے ہی ایک شخص اپنے جسم میں کورونا وائرس سے بچنے کی پوری صلاحیت پیدا کرسکتا ہے۔

Published: undefined

ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر کمار وویکانند نے بتایا کہ محکمہ صحت ضلع کے تمام 10 بلاکوں میں دو دو پوجا پنڈالوں کو نشان زد کر کے کووڈ- 19 ویکسینیشن سینٹر چلا یا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں محکمہ صحت سے وابستہ کیئر انڈیا کا تعاون لیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، شراکت دار تنظیم عالمی ادارہ صحت (ڈبلو ایچ او) اور یونیسیف کے نمائندے بھی ویکسینیشن کے کام میں تعاون کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو