علامتی تصویر، تصویر آئی اے این ایس
مختلف معاملوں میں فرار ملزم ٹیٹو دھماکہ عرف چندن کو پٹنہ پولیس نے ہفتہ کو دہلی سے گرفتار کر لیا ہے۔ ٹیٹو پر سابق ایم ایل اے اننت سنگھ کے حامیوں اور سونو-مونو گینگ کے درمیان جنوری میں نورنگا میں ہوئی گولی باری میں بھی شامل ہونے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں پنچ محلہ تھانہ میں درج دو معاملوں میں اسے ملزم بنایا گیا ہے۔ پولیس سرگرمی سے اس کی تلاش میں تھی۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے ٹیٹو دہلی میں چھپا ہوا تھا جہاں سے پٹنہ پولیس نے اسے دھر دبوچا۔
Published: undefined
سینئر ایس پی کارتکیہ کمار شرما نے بتایا کہ ملزم ٹیٹو دھماکہ لکھی سرائے ضلع کے بڑہڑیا تھانہ علاقے کے جیت پور گاؤں کا رہنے والا ہے۔ اس پر پنچ محلہ تھانہ میں 2 سانحے درج ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے خلاف باڑھ، بڑہڑیا، مراری، ویرو پور اور جھارکھنڈ کے ریکھیا سمیت دیگر تھانوں میں 14 معاملے درج ہیں۔ کئی سانحوں میں وہ طویل عرصے سے فرار چل رہا تھا۔
Published: undefined
اس کی گرفتاری کے لیے پٹنہ پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ پولس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ وہ نئی دہلی کے کاپ سہیڑا تھانہ علاقہ کے وجواسن میں چھپ کر رہ رہا ہے۔ اس کے بعد پولیس ٹیم نے نئی دہلی میں چھاپہ ماری کرکے اسے گرفتار کر لیا۔ اس کے پہلے وہ قتل، لوٹ، ڈکیتی سمیت کئی سنگین معاملوں میں جیل جا چکا ہے۔
Published: undefined
فی الحال پولیس یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملزم ٹیٹو دھماکہ کو دہلی میں پناہ دینے والوں میں کون کون شامل ہے۔ ثبوت ملنے کے بعد ان لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined