نرملا سیتارمن کی فائل تصویر / Getty Images
نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری 2025 کو شروع ہوگا اور 4 اپریل تک جاری رہے گا۔ یہ اجلاس دو حصوں پر مشتمل ہوگا، جس میں پہلے مرحلے کی کارروائی 13 فروری کو ختم ہوگی، جب کہ دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے 4 اپریل تک چلے گا۔
لوک سبھا سیکریٹریٹ کے جاری کردہ پروویژنل کیلنڈر کے مطابق، سیشن کا آغاز صدر دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوگا۔ یہ خطاب لوک سبھا کے چیمبر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ نشست میں دیا جائے گا۔ اسی روز اقتصادی سروے بھی پیش کیا جائے گا۔
Published: undefined
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ صدر مرمو نے بجٹ سیشن کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔ بجٹ سیشن کا پہلا مرحلہ 31 جنوری سے شروع ہو کر 13 فروری تک جاری رہے گا جس میں نو اجلاس ہوں گے۔ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں وزارتوں اور محکموں کی گرانٹس پر بحث اور بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر جواب دیں گے، جب کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن بجٹ پر ہونے والی بحث کا جواب دیں گی۔ مکمل اجلاس میں مجموعی طور پر 27 نشستیں ہوں گی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن یکم فروری کو مسلسل آٹھویں بار مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ سیتارمن نے 2024 میں اپنا ساتواں بجٹ پیش کر کے متواتر بجٹ پیش کرنے کا مورارجی دیسائی کا ریکارڈ توڑا تھا۔ وہ 2014 سے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مختلف وزارتوں میں خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined