قومی خبریں

پنڈت نہرو کی برسی: سونیا گاندھی کی شانتی ون میں حاضری، راہل گاندھی اور کھڑگے نے پیش کیا خراجِ عقیدت

پہلے وزیراعظم پنڈت نہرو کی 61ویں برسی پر سونیا گاندھی نے شانتی ون جا کر خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے بیانات کے ذریعے ان کی خدمات کو سراہا

<div class="paragraphs"><p>شانتی ون میں جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کرتیں سونیا گاندھی / پریس ریلیز</p></div>

شانتی ون میں جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کرتیں سونیا گاندھی / پریس ریلیز

 

نئی دہلی: آزاد ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 61ویں برسی کے موقع پر کانگریس کی پارلیمانی پارٹی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے پیر کے روز دہلی کے شانتی ون میں جا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خاموشی سے گلپوشی کرتے ہوئے نہرو کی خدمات کو یاد کیا۔ سونیا گاندھی کی موجودگی کی تصاویر میں وہ احتراماً جھکی ہوئی نظر آئیں۔

Published: undefined

شانتی ون میں یہ تقریب ہر سال 27 مئی کو پنڈت نہرو کی برسی پر منعقد کی جاتی ہے، جس میں کانگریس کی اعلیٰ قیادت سمیت پارٹی کارکنان اور حامی شریک ہوتے ہیں۔ دریں اثنا، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی نہرو کو یاد کرتے ہوئے اپنے بیانات جاری کیے۔

راہل گاندھی نے اپنی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پوسٹ میں لکھا، "ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی برسی پر سلام۔ طاقتور اور شمولیت پر مبنی ہندوستان کا خواب لیے، نہرو جی نے اپنی دوراندیش قیادت سے آزاد ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھی۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ سماجی انصاف، تعلیم، آئین اور جمہوریت کے قیام میں نہرو کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ راہل گاندھی نے نہرو کو ’ہند کے جواہر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وراثت اور اقدار ہمیشہ رہنمائی کرتی رہیں گی۔

دوسری جانب کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی نہرو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا: ’’پنڈت جواہر لال نہرو کے بغیر 21ویں صدی کے بھارت کا تصور ممکن نہیں۔ وہ جدید ہندوستان کے معمار، جمہوریت کے نڈر محافظ اور سائنسی، اقتصادی و صنعتی ترقی کے بانی تھے۔‘‘ کھڑگے نے نہرو کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے ایک معروف قول کو بھی شیئر کیا، ’’شہریت، ملک کی خدمت میں ہوتی ہے‘‘۔

Published: undefined

کانگریس کے سرکاری ہینڈل سے بھی مختلف پوسٹوں کے ذریعے پنڈت نہرو کے وژن، قیادت اور خدمات کو یاد کیا گیا۔ ایک پوسٹ میں لکھا گیا، "قوم پنڈت نہرو کو ان کے دور اندیش وژن کے لیے عزت و احترام سے یاد کرتی ہے۔"

نہرو کو ہندوستانی جمہوریت، سیکولرازم، سائنسی فکر، اور سماجی انصاف کے ستون کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان کی قائم کردہ ادارے، جیسے آئی آئی ٹی، ایمس، اور منصوبہ بندی کمیشن، آج بھی ان کے وژن کی جھلک پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس نے موجودہ سیاسی ماحول میں نہرو کے نظریات اور وراثت کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کے افکار محض تاریخ نہیں بلکہ آج کے دور میں بھی ایک عملی رہنما اصول ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined