قومی خبریں

پاکستان کا بی ایس ایف جوان کو واپس کرنے سے انکار

بی ایس ایف حکام نے سپاہی کو واپس لانے کے لیے اب تک تین بار پاکستان رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ کی ہے۔ اس کے باوجود پاکستان فوجی کو حوالے کرنے سے انکار کر رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

غلطی سے سرحد پار کرنے والے بی ایس ایف جوان کو پاکستانی رینجرس نے ابھی تک واپس نہیں کیا ہے۔ اس واقعے کو 80 گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن پاکستان کی جانب سے فوجی کی واپسی کے حوالے سے کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ دریں اثنا، مغربی بنگال میں فوجی کے اہل خانہ انتہائی پریشان ہیں۔ اس کے والد نے اپنے بیٹے کی حفاظت کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب بی ایس ایف حکام نے سپاہی کو واپس لانے کے لیے پاکستان رینجرز کے ساتھ اب تک تین بار فلیگ میٹنگ کی ہے۔ اس کے باوجود پاکستان مسلسل تاخیر کر رہا ہے اور فوجی کو حوالے کرنے سے انکار کر رہا ہے۔ بی ایس ایف نے سپاہی کی بحفاظت واپسی کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ حکام اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

Published: undefined

آپ کو بتاتے چلیں کہ 182ویں بٹالین کے کانسٹیبل کسانوں کو سرحد کے قریب باڑ پر لے جا رہے تھے کہ وہ غلطی سے پاکستانی سرحد میں داخل ہو گئے اور انہیں رینجرز نے پکڑ لیا۔ بی ایس ایف کا جوان وردی میں تھا اور اس کے ساتھ اپنی سروس رائفل تھی۔

Published: undefined

اس واقعہ کے بعد بی ایس ایف نے اپنے سپاہی کو واپس لانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ کئی کوششوں کے باوجود پاکستان رینجرز نے ابھی تک سپاہی کو واپس نہیں کیا اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات دینے سے انکار کیا ہے۔

Published: undefined

اس واقعے کے بعد پاک ہندوستان  سرحد پر بی ایس ایف کے تمام یونٹوں کو ہائی ایلرٹ کر دیا گیا ہے۔ بی ایس ایف اب رینجرز کے ساتھ فیلڈ کمانڈر سطح کی میٹنگ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ فوجی کو جلد از جلد بحفاظت ہندوستان واپس لایا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined