قومی خبریں

کلبھوشن جادھو کو اپیل کا حق نہیں ملا، پاکستانی وکیل کا سپریم کورٹ میں اعتراف

کلبھوشن جادھو کو پاکستانی سپریم کورٹ میں اپیل کا حق نہیں دیا گیا۔ وکیل نے اعتراف کیا کہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہوئی اور قانون میں تبدیلی کے باوجود حق نہیں دیا گیا

تصویر سوشل میڈی
تصویر سوشل میڈی 

اسلام آباد: پاکستان کے سپریم کورٹ میں جمعرات کو ایک اہم انکشاف ہوا ہے، جس میں یہ اعتراف کیا گیا کہ ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کو تاحال فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہیں دیا گیا، حالانکہ 2019 میں بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے واضح طور پر ہدایت دی تھی کہ جادھو کو کونسلر رسائی اور اپیل کی سہولت دی جائے۔

Published: undefined

یہ اعتراف پاکستان کے وزارت دفاع کے وکیل کی جانب سے اس وقت سامنے آیا جب عدالت میں ان پاکستانی شہریوں کے مقدمات کی سماعت ہو رہی تھی جنہیں 9 مئی 2023 کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہوئے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کے الزام میں فوجی عدالتوں نے سزا سنائی تھی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کلبھوشن جادھو کو بھی اپیل کی وہی سہولت دی گئی تھی جو ان پاکستانی شہریوں کو دی جا رہی ہے؟ اس پر وزارت دفاع کے وکیل نے بتایا کہ جادھو کو یہ حق تاحال نہیں دیا گیا۔

Published: undefined

وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد پاکستان نے ویانا کنونشن کے آرٹیکل 36 کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا، جس کے مطابق کسی بھی گرفتار غیر ملکی شہری کو اپنے ملک کے سفارتی نمائندوں سے رابطے، ملاقات اور قانونی معاونت حاصل کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ کلبھوشن جادھو کو مارچ 2016 میں پاکستان کے صوبے بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ وہ ’را‘ (ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ) کے ایجنٹ ہیں اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔ 2017 میں پاکستانی فوجی عدالت نے انہیں جاسوسی اور تخریب کاری کے الزامات میں سزائے موت سنائی تھی۔

Published: undefined

دوسری جانب ہندوستان کا مؤقف ہے کہ کلبھوشن جادھو ایران میں کاروباری دورے پر گئے تھے جہاں سے انہیں غیر قانونی طور پر اغوا کر کے پاکستان لے جایا گیا۔ ہندوستان نے پاکستان پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے معاملہ عالمی عدالت میں اٹھایا تھا۔

2019 میں آئی سی جے نے فیصلہ سنایا کہ پاکستان نے جادھو کو کونسلر رسائی فراہم نہ کر کے عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اور پاکستان کو ہدایت دی کہ وہ جادھو کو مناسب قانونی سہولت اور اپیل کا حق فراہم کرے۔ تاہم اب تک جادھو کو یہ حق نہیں دیا گیا، جس کا اعتراف اب خود پاکستانی حکام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined