قومی خبریں

سنبھل جامع مسجد کے بیرونی حصے پر رنگ و روغن کا کام شروع، دہلی سے بلائے گئے پیشہ ور مزدور

ہائی کورٹ نے ایک ہفتے میں رنگ و روغن کا کام مکمل کرنے کا حکم دیا تھا، جن میں سے 3 دن گزر چکے ہیں۔ اب باقی بچے 4 دنوں میں ہی عدالت سے اجازت لیے گئے کاموں کو انجام دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>سنبھل جامع مسجد، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/karishma_aziz97">@karishma_aziz97</a></p></div>

سنبھل جامع مسجد، تصویر @karishma_aziz97

 

سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے بیرونی حصے پر رنگ و روغن کا کام شروع ہو گیا ہے۔ اتوار (16 مارچ) کو صبح 9 مزدوروں نے یہ کام شروع کر دیا ہے۔ فی الحال سفید رنگ سے ہی مسجد کو رنگا جا رہا ہے۔ اے ایس آئی کی 2 رکنی ٹیم نے  ہفتہ (15 مارچ) کو مزدوروں کے ساتھ مسجد کا معائنہ کیا تھا۔ ساتھ ہی رنگ و روغن کے ساز و سامان کے حوالے سے بھی بات کی گئی تھی۔

Published: undefined

مسجد کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ رنگ و روغن کا کام جلد از جلد پورا کرنے کے لیے اگر ضرروت محسوس ہوئی تو مزید مزدوروں کو کام پر لگایا جائے گا۔ دراصل ہائی کورٹ نے 3 دن قبل ایک ہفتے میں رنگ و روغن کا کام مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ چونکہ 3 دن گزر چکے ہیں، اس لیے اب صرف 4 دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ ان 4 دنوں میں ہی عدالت سے اجازت لیے گئے کاموں کو انجام دیا جائے گا۔

Published: undefined

ہفتہ کو شاہی جامع مسجد کے معائنے کے لیے پہنچے اے ایس آئی کے افسران نے دیکھا تھا کہ رنگ و روغن میں کن کن چیزوں کی ضرروت پڑ سکتی ہے۔ مسجد کمیٹی کے صدر جعفر علی نے کہا کہ ہائی کورٹ نے 7 دن میں کام پورا کرنے کا حکم دیا ہے، جس کی تعمیل کی جائے گی۔ مسجد کے سکریٹری فاروقی نے بتایا کہ 3 دن کا وقت گزر چکا ہے اور اب کوشش ہو رہی ہے کہ 4 دن میں کام مکمل ہو جائے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سنبھل جامع مسجد کی رنگ و روغن کے لیے دہلی سے پیشہ ور رنگنے والے مزدوروں کو بلایا گیا ہے۔ رنگنے والوں کو ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے احتیاط سے رنگ و روغن کا کام کرنے کو کہا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 24 نومبر 2024 کو سنبھل میں ہوئے تشدد کے بعد شاہی جامع مسجد کمیٹی نے ماہ رمضان کے آغاز میں اے ایس آئی سے رنگ و روغن کی اجازت مانگی تھی۔ اے ایس آئی نے اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد مسجد کمیٹی نے 25 فروری کو رنگ و روغن کے لیے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔ 12 مارچ کو جج روہت رنجن اگروال نے سماعت کے دوران 7 دنوں کے اندر رنگ و روغن کے کام کو مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined