
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
ہندوستان میں سیاحت کے لیے مشہور گوا میں گزشتہ 6 دسمبر کی رات ایک نائب کلب میں بھیانک آتشزدگی ہوئی تھی جس میں تقریباً 25 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس واقعہ سے جہاں ہر انسانی دل مغموم تھا وہیں کلب کے مالکان ذمہ داری سے فرار کی کوشش کے تحت بیرون ملک چلے گئے۔ واقعہ کی تحقیقات میں جو نئے ثبوت سامنے آئے ہیں وہ انتہائی چونکانے والے ہیں۔ نائٹ کلب کے مالکان سوربھ اور گورو لوتھرا براران نے اس وقت تھائی لینڈ جانے کا منصوبہ بنایا جب کلب میں خوفناک آگ لگی ہوئی تھی۔ اور لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی تھی۔
Published: undefined
تفتیشی افسران نے تصدیق کی ہے کہ لوتھرا برادران نے7 دسمبر کو صبح 1:17 بجے میک مائی ٹریپ (ایم ایم ٹی) کے ٹریول پلیٹ فارم پر لاگ ان کیا تھا، جب کہ گوا پولیس اور فائر سروسز ارپورہ واقع نائٹ کلب میں بچاؤ کارروائیوں میں مصروف تھیں۔ کچھ گھنٹوں بعد امیگریشن ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ دونوںں نے صبح 5:30 بجے دہلی سے انڈیگو کی پرواز 6ای 1073 میں ٹکٹ بک کرکے فوکیٹ کے لیے روانہ ہوگئے۔
Published: undefined
گوا پولیس نے نائٹ کلب میں آگ لگنے کے کلیدی ملزم گورو اور سوربھ لوتھرا کے پاسپورٹ معطل کر دیے ہیں۔ یہ دونوں گزشتہ ہفتے ہوئی آتشزدگی کے کچھ گھنٹے بعد تھائی لینڈ فرار ہو گئے تھے، جس میں 25 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔ افسران کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم پیش رفت ہے جس سے لوتھرا برادران کو ہندوستان واپس لانے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کو گوا حکومت کی طرف سے لوتھرا برادران کے پاسپورٹ کو منسوخ کرنے کی باضابطہ درخواست موصول ہوئی تھی۔ انٹرپول نے منگل ( 9 دسمبر2025) کو دونوں بھائیوں کے خلاف بلیو کارنر نوٹس جاری کیا۔
Published: undefined
عدالت میں لوتھرا خاندان کا دعویٰ ہے کہ یہ سفر اچانک نہیں تھا بلکہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ ان کے وکیل نے بتایا کہ سوربھ 6 دسمبر کو کام اور نئے ریسٹورنٹ کی لوکیشن دیکھنے کے لیے تھائی لینڈ گئے تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن گرفتار کیے بغیر تحفظ چاہتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined