اسد الدین اویسی (فائل) / آئی اے این ایس
پہلگام حملے کا جواب دیتے ہوئے ہندوستانی فوج نے پاکستان کے 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ ہندوستان کی طرف سے کی گئی اس جوابی کارروائی کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کارروائی پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسد الدین اویسی کا بیان سامنے آیا ہے۔
Published: undefined
اسد الدین اویسی نے ہندوستان کے اس قدم کی ستائش کی ہے۔ اویسی نے اپنے پوسٹ میں لکھا، ’’میں ہماری دفاعی افواج کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کیے گئے ہدفی حملوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ پاکستانی ڈیپ اسٹیٹ کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ پھر کبھی دوسرا پہلگام نہ ہو۔ پاکستان کے دہشت گردی کے ڈھانچے کو پوری طرح سے تباہ کر دینا چاہیے۔ جئے ہند‘‘۔
Published: undefined
دوسری طرف ہندوستان کی اس کارروائی کے بعد ملک اور بیرون ملک کے کئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے بھی اس پر اپنی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا، جئے ہند، بھارت ماتا کی جئے۔ نہ دہشت گردی رہے نہ علیحدگی پسندی۔ ہمیں اپنے بہادر جوانوں اور ہندوستانی فوج پر فخر ہے۔
Published: undefined
شیو سینا (یو بی ٹی) رہنما پرینکا چترویدی نے بھی ہندوستانی فوج کی کارروائی پر خوشی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پہلگام میں مذہب پوچھ کر مارا تھا۔ اب کرم بھگتو۔ چترویدی نے ’ایکس‘ پوسٹ میں آگے لکھا، ہر ماتھے کا سندور مٹنے نہ دیں گے، مٹایا تو اس کا جواب دے کر رہیں گے۔ جئے جوان! جئے ہندوستان! جئے ہند!
Published: undefined
واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد، ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف اپنی پالیسی کو مزید جارحانہ بناتے ہوئے صبح ڈیڑھ بجے 'آپریشن سندور' کیا۔ اس خفیہ آپریشن کے تحت ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں واقع دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں پر حملے کرکے اسے تباہ کر دیا۔ اس حملے میں کئی دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined