قومی خبریں

ہمارا بیٹا ہمارے پاس موجود، کسی ملی ٹنٹ تنظیم میں شامل نہیں ہوا، زاہد احمد کے اہل خانہ

تصویر میں زاہد احمد میر عرف زاہد بھائی بھی لکھا ہوا تھا اور ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت کرنے کی تاریخ بھی لکھی گئی تھی جو 2 ستمبر 2020 بتائی گئی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی ہے جن کے مطابق ان کے بیٹے نے ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمارا بیٹا ہمارے ساتھ بہ نفس نفیس موجود ہے انہوں نے کسی ملی ٹنٹ تنظیم میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔

Published: undefined

اپنے والد غلام حسن میر کے ساتھ زاہد احمد میر

بتادیں کہ سوشل میڈیا پر زاہد احمد میر ولد غلام حسن میر ساکنہ پیر پورہ شوپیاں نامی نوجوان کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تصویر میں زاہد احمد میر عرف زاہد بھائی بھی لکھا ہوا تھا اور ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت کرنے کی تاریخ بھی لکھی گئی تھی جو 2 ستمبر 2020 بتائی گئی تھی۔

Published: undefined

شوپیاں پولیس نے اس ضمن میں ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'زاہد احمد میر ولد غلام حسن ساکنہ پیر پورہ شوپیاں جس کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوئی ہے کہ اس نے ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے، بے بنیاد ہے۔ اس کا اور اس کے والد کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں اپنے خاندان کے ساتھ بہ نفس نفیس موجود ہے اور کسی ملی ٹنت تنظیم میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے'۔ شوپیاں پولیس کے اس ٹوئٹ کو بعد میں کشمیر زون پولیس نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ری ٹوئٹ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined