قومی خبریں

ہمارا ملک کسی کی فوج یا معیشت پر انحصار نہیں کرتا: افغان وزیر دفاع

افغان وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملکی معاملات کے خلاف کسی کی بھی خواہش کو قبول نہیں کریں گے، اب افغانستان حقیقی معنوں میں آزاد خود مختار ملک ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کابل: افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع ملا یعقوب نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملکی معاملات کے خلاف کسی کی بھی خواہش کو قبول نہیں کریں گے، اب افغانستان حقیقی معنوں میں آزاد خود مختار ملک ہے۔ افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب میں افغان وزیر دفاع نے عالمی قوتوں کو پیغام دیتے ہوئے اس عہد کا اظہار کیا۔

Published: undefined

ملا یعقوب نے کہا کہ افغانستان کسی کی معیشت، فوج اور سیاست پر انحصار نہیں کرتا، بعض ممالک چاہتے ہیں کہ مختلف وجوہات کی بنا پر ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں مگر ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ملکی مفاد اور مذہب کے خلاف کوئی بھی مطالبہ ناقابل قبول ہے۔

Published: undefined

افغان وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملکی معاملات کے خلاف کسی کی بھی خواہش کو قبول نہیں کریں گے، اب افغانستان حقیقی معنوں میں آزاد خود مختار ملک ہے۔ اس موقع پر افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی نے کہا کہ افغانستان میں ہم اسلام میں کسی بھی مداخلت کو روکتے ہیں، ہماری زمین، اندرونی معاملات، روایات اور ثقافت پر منبی ہے، ہم نے تاریخی طور پر کبھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined