قومی خبریں

مشرقی ہندوستان میں آندھی اور بارش کا اورنج الرٹ، یوپی-بہار سمیت کئی ریاستوں میں بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے مشرقی ہندوستان میں بارش اور آندھی کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ یوپی، بہار، اوڈیشہ، مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جبکہ دہلی میں بھی بادل چھائے رہیں گے

<div class="paragraphs"><p>گجرات میں بارش (فائل)/ یو این آئی</p></div>

گجرات میں بارش (فائل)/ یو این آئی

 

ملک کے بڑے حصے میں آج یعنی 21 مارچ کو موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مشرقی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارش کے ساتھ تیز آندھی اور طوفان کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق، بہار، مغربی بنگال، اوڈیشہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور ودربھ میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اتر پردیش، شمال مشرقی ریاستوں اور کرناٹک میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے، جہاں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اروناچل پردیش میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی ہے۔

Published: undefined

ملک کی راجدھانی دہلی میں آج جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے۔ دن کے وقت ہوا کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شام میں شمال مغربی سمت سے آنے والی ہوائیں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، جبکہ رات کے وقت شمال مشرقی ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

موسم کی پیش گوئی کرنے والی پرائیویٹ ایجنسی اسکائی میٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ آج مغربی بنگال، جھارکھنڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور شمالی چھتیس گڑھ میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے کا امکان ہے۔ مغربی ہمالیائی علاقوں اور اروناچل پردیش میں برفباری اور بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

اندمان و نکوبار جزائر، جنوبی تمل ناڈو، کیرالہ، جنوب مشرقی یوپی، مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ اور شمالی تلنگانہ میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

ماہرین نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فصلوں کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کھیتوں میں غیر ضروری طور پر نہ جائیں، کیونکہ آندھی اور بجلی گرنے کا خدشہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined