قومی خبریں

کانگریس کی قیادت میں حزب اختلاف کی میٹنگ آج

پارلیمنٹ میں جاری تعطل کو ختم کرنےکےلئےحزب اختلاف پیگاسس جاسوسی معاملہ پر بحث چاہتا ہےلیکن حکومت ابھی تک اس کے لئے تیار نظر نہیں آ رہی ہے۔

فائل تصویر یواین آئی
فائل تصویر یواین آئی 

پارلیمنٹ کےاندر آج کانگریس کی قیادت میں حزب اختلاف کی ایک میٹنگ ہو گی جس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے فلور لیڈرس شامل ہوں گے ۔ اس بات کے امکان بھی ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی اس میٹنگ میں شرکت کر سکتےہیں ۔

Published: undefined

واضح رہے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے شروع ہوتے ہی پیگاسس جاسوسی معاملہ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ مچا ہوا ہے جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا کام کاج متاثر ہو رہاہے۔ حکومت حزب اختلاف کا پیگاسس جاسوسی معاملہ پر بحث کرانے کا مطالبہ نہیں مان رہی ہے۔ دوسری جانب حزب اختلاف اس معاملہ پربحث چاہتا ہےاور یہ جانناچاہتا ہےکہ حکومت نے پیگاسس سافٹ ویئر لیا ہےیا نہیں۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق آج کی میٹنگ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما کھڑگے کے کمرے میں ہو گی اور اس میں زیادر تر اپوزیشن کے رہنما شرکت کریں گے۔واضح رہے پیگاسس معاملہ کی سنوائی سپریم کورٹ میں بھی شروع ہو گئی ہے اس لئے حکومت کی پریشانیوں میں مستقل اضافہ ہوتا نظر آ رہاہے۔ اس مدے پر پہلے بھی کئی مرتبہ حزب اختلاف کے رہنماؤں کی میٹنگ ہو چکی ہے۔ کانگریس کےسابق صدر راہل گاندھی نےحزب اختلاف کے رہنماؤں کو ناشتے پر بھی مدوعو کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined